جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 571
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے -۷۹ مکرمہ شمینه ممتاز صاحبہ بنت ملک ممتاز احمد مرحوم بھکر 571 حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات سے قبل ( تاریخ یاد نہیں ) خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خطبہ جمعہ ارشاد فرمارہے ہیں جو کہ براہ راست نشر ہو رہا ہے۔تاریخ تحریر 31 اکتوبر 2005ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔مکرم منور احمد قمر صاحب مربی ضلع وہاڑی حال گجرات حضرت خلیفة اصبع الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے چند ماہ قبل یہ خواب دیکھا تھا کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ) "بیت الحمد بورے والا " میں MTA پر خطاب کر رہے ہیں۔دوران خطاب آپ کا گلا بیٹھ گیا ہے۔حضور زور لگا کر کوشش کر کے کھانسی کر کے گلے کو صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن گلے سے آواز نہیں نکلتی۔پھر خود ہی حضورا اپنی انگلی سے اپنے سینے کی طرف اشارہ کر کے پھر دائیں ہاتھ کو اس طرح ہلاتے ہیں کہ گویا اب آواز نہیں نکلتی۔پھر ٹی وی سے یہ منظر غائب ہو جاتا ہے۔پھر ہماری جماعت بورے والا شہر کے ایک احمدی دوست جواب ربوہ میں رہائش پذیر ہیں۔رانا ظفر احمد صاحب وہ خواب ہی میں مجھے کہتے ہیں کہ حضور اب چار پائی پر لیٹ گئے ہیں اب نہیں اٹھ سکتے۔اس خواب کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی۔-ii جنوری 2003ء میں خاکسار نے یہ خواب دیکھا کہ ایک کار کی طرح کی گاڑی ہے۔