جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 566
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 566 بشارت احمد کے گھر واقع ایچی سن کالج میں سویا ہوا تھا خواب میں دیکھا کہ عبدالمالک نامی ایک شخص جو احمدی تھا۔ہمارے گاؤں میں رہتا تھا اور قریباً 40 یا 45 سال کا عرصہ ہوا فوت ہو چکا تھا وہ کسی جگہ کھڑا ہے پھر اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خواب میں دیکھا وہ اسی جگہ کھڑے ہیں۔جوان، گندمی رنگ سفید پگڑی، داڑھی بہت چھوٹی چھوٹی اور کالی اور یہی کوئی 45 اور 50 سال کے درمیان عمر۔میں نے مصافحہ کیا اور دعا کے لئے عرض کیا کہ حضور آنے والی نسلوں کے لئے دعا کریں۔حضور نے فرمایا کہ تو بڑا عظیم آدمی ہے یا عظیم ہے کہ تجھے آنے والی نسلوں کی فکر ہے۔حضور سے اپنی تعریف سن کر میں ان کے پاؤں پڑنے لگا۔پیشتر اس کے کہ میں ان کے پاؤں میں گر جاؤں حضور نے پکڑ کر گلے لگالیا۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔حیران تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو چھوٹی چھوٹی داڑھی دیکھی ہے کہیں اس میں میرے ایمان کی خرابی تو نہیں ہے تعبیر الرؤیا کی ایک کتاب گھر میں پڑی ہوئی تھی اس کو دیکھا تو اس میں لکھا ہوا تھا کہ چھوٹی داڑھی خواب میں دیکھنا عزت کی نشانی ہے تب میرے دل کو تسلی ہوئی اور میں خیال کرتا تھا کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے صحت اور تندرستی دے گا۔اور وہ جوانوں کی طرح کام کریں گے اور یہ وہم وخیال میں بھی نہ تھا کہ وفات پا جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی داڑھی مبارک جو خواب میں دیکھی تھی بالکل اتی تھی جتنی خلافت پر فائز ہوتے وقت حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی تھی اسی طرح کی سفید پگڑی اور رنگ بھی وہی گندمی جو خواب میں دیکھا تھا۔یہ سب منظر میں نے ٹیلی ویژن پر دیکھا۔سبحان اللہ۔یہ خواب صبح اٹھ کر میں نے اپنے بھائی کو بتائی تھی۔اس نے کہا مبارک ہو بہت بابرکت خواب ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خواب میں زیارت ہوگئی۔( تاریخ تحریر 24 /دسمبر 2005ء)