جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 531 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 531

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۴۲- مکرم چوہدری امین الدین طاہر صاحب صدر جماعت احمد یہ وٹسن ہاڈرن جرمنی 531 جب حضرت خلیفة أصبح الرابع (رحمہ اللہ سخت بیار تھے ان کی صحت کے لئے دعا کیا کرتا تھا۔تو ایک رات خواب میں دیکھا کہ کوئی مجھے ایک نوجوان شخص کی تصویر دکھا کر کہہ رہا ہے کہ آئندہ خلیفہ یہ ہوگا۔اُس وقت میرے وہم و گمان میں بھی نہیں کہ یہ تصویر کس کی ہے۔میں نے سوچ کر کہ فلاں فلاں نہ ہو دوبارہ دعا شروع کی۔اے خدایا! کیا جس کو تو نے دکھایا یہ وہی ہے جو میرے ذہن میں ہے؟ تو پھر دو تصویر میں دکھائی گئیں۔جو تصویر میرے ذہن میں تھی اس پر لگایا ہوا تھا۔گویا کہ جو میرا خیال ہے وہ غلط ہے۔یہ خواب دوسری مرتبہ آئی۔جس کا ذکر میں نے اپنے گھر میں بھی کیا پھر حضور کے لئے دعا کرتا رہا۔حضور کا آپریشن ہوا اور پھر حضور صحت یاب ہو گئے۔پھر ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ وہی نوجوان شخص دوبارہ دکھایا گیا کہ یہ آئندہ خلیفہ ہوگا میں نے بہت جستجو کی مگر مجھے کوئی علم نہ ہوسکا۔آخر وہ دن آ گیا جس دن حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحم اللہ ) رحلت فرما گئے۔(رحمها انا لله وانا اليه راجعون اب سب کو انتظار تھا کہ معلوم ہو کہ آئندہ خلافت کا انتخاب کس کا ہوگا تو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی طرف سے MTA پر اعلان ہوا تو میں نے کہا یہ تصویر تو آپ ہی کی تھی۔اس وقت معلوم ہوا کہ مجھے جو نو جوان دکھائے گئے وہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب تھے۔اس بات کا ذکر میں نے اپنی جماعت کے سابق صدر مکرم ملک عبدالباسط صاحب سے