جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 433
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 433 پگڑی بہت ہی چمک رہی ہے سفید براق کی طرح ہے۔مگر نیچے بالکل اندھیرا ہے جیسے سائے کے او پر پگڑی اٹکی ہوئی ہے۔صبح اٹھ کر اپنے میاں لطیف صاحب کو اپنا خواب سنایا تو کہنے لگے اللہ تعالیٰ رحم کرے حضرت خلیفہ امسح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی بیماری خدانخواستہ ہمارے لئے غم کا باعث نہ ہو۔مگر انشاء اللہ تعالی پگڑی قائم و دائم رہے گی۔-ii دیکھا۔iii۔آسمان بڑا ہی پر نور ہے۔روشنی بہت تیز ہے۔آسمان پر بڑے الفاظ میں لکھا ہوا "السيداه انور" فوراً بیداری ہوئی اور کافی دیر تک آسمانی چمک آنکھوں کے سامنے رہی۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے خلافت رابعہ کا انتخاب ہوا۔تو خواب دیکھا۔کہ کوئی کہ رہا ہے۔منظور وفات پا گیا اور اقبال آ گیا ہے خواب میں ہی تعبیر سوچتی ہوں اور کہتی ہوں کہ واقعی اللہ تعالیٰ کو جو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔حقیقت میں جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے اقبال بخشا ہے۔پھر بیداری ہوئی۔الحمد للہ علی ذالک تاریخ تحریر 24 جون 1982ء) ☆۔۔۔۔۔۱۰۷ مکرم نذیر احمد صاحب صدر جماعت ناصر آباد اسٹیٹ ضلع تھر پارکر 15-6جون 1982ء کی درمیانی شب میں نے آذان کے وقت خواب دیکھا کہ سیدنا حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد خلیفتہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ ) ایک کرسی پر پورے لباس میں