جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 417
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۹۲ مکرم حبیب الرحمن صاحب ڈھو ٹیکے سڑک پورہ ضلع گوجرانوالہ 417 حضرت خلیفہ امسح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی علالت کے دوران خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک شخص دریا میں کھڑا ہے۔اردگرد اس کے کچھ لوگ ہیں۔اس شخص کے ہاتھ میں سونٹا ہے۔اور وہ اس سونٹے سے لوگوں کا پیچھا کر رہا ہے۔لوگ اس شخص کے آگے بھاگ رہے ہیں۔اس شخص نے سر پر سیاہ رنگ کی پگڑی باندھی ہوئی ہے۔اور سونٹا بھی سیاہ رنگ کا ہے۔دریا کا پانی گدلا ہے۔لیکن ٹھنڈا ہے۔اس شخص کی داڑھی بھی سیاہ ہے۔کسی شخص نے مجھے خواب میں بتایا کہ یہ حضرت علی ہیں۔اس شخص کی شکل حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ملتی تھی۔پہلے تو میں اس خیال میں تھا۔کہ خدا حضرت خلیفۃ اسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کوصحت بخشے گا۔اور جماعت کی کامیابیاں آپ کے ہاتھوں ہوں گی۔لیکن خدا کو کچھ اور منظور تھا۔اس خواب کے تیسرے دن حضور کا انتقال ہوا اور میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ اب خدا اپنے فضلوں سے حضرت میاں طاہر احمد کو خلیفہ بنائے گا۔سب کہہ رہے تھے کہ خلیفہ کوئی اور بنے گا۔میں نماز ظہر کے وقت ربوہ پہنچا تو میں نے وہاں بھی کہا کہ میاں طاہر احمد خلیفہ ہوں گے۔( تاریخ تحریر 26/جون1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔