جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 398
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے -i ۷۲ مکرم مظفر احمد صاحب ابن ملک بشیر احمد صاحب کراچی 398 15-14 مارچ 1981ء کی درمیانی رات خاکسار نے خواب دیکھا کہ حضرت میاں طاہر احمد صاحب کے کمرے میں ہوں۔ان کی چار پائی پر ہر قسم کے علوم کی کتب کھلی پڑی ہیں۔آپ تشریف لے جاتے ہیں۔اس کے بعد میں نے اپنے آپ کو ان کی چار پائی پر بیٹھے دیکھا۔اس حیرانی کے عالم میں کہ کیا حضرت میاں صاحب کو یہ سارا علم آتا ہے؟ ii۔25-26 مارچ 1981ء کو خواب دیکھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ہمارے حلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی ) کے ماہانہ جلسہ کی صدارت فرما رہے ہیں۔مگر ان کی شکل اور جسم عبد السلام میڈسن صاحب جیسا ہے۔کوئی شخص اٹھ کر تلاوت کرتا ہے۔اور آپ بار بار اس کی تصحیح فرماتے جاتے ہیں۔بار بار لوگ اٹھ کر تلاوت کرتے ہیں۔اس وقت تو خاکسار سمجھا کہ خواب میاں صاحب کی پاکیزگی پر دلالت کرتا ہے۔مگر اب سمجھ میں آیا کہ جس کی چار پائی پر ہر قسم کے علوم کی کتب کھلی ہوئی ہوں۔اور جو قرآن کے معاملے میں لوگوں کی اصلاح کرے وہ خلیفہ کے سوا کوئی نہیں ہوسکتا۔عزیزم مظفر احمد کے والد مکرم ملک بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ " مظفر نے جب یہ خواب دیکھے تو صبح اٹھ کر ہمیں سنائے اور اپنی ڈائری میں نوٹ کر لئے تھے " تاریخ تحریر 27 جون 1982ء)