جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 367
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 367 ۳۹۔مکرم محمد شریف صاحب اوکاڑہ محترم میاں غلام محمد صاحب مرحوم ابن میاں ناصر دین صاحب بنگلہ گوگیرہ نے غالباً 1979ء کے شروع میں کچہری بازار اوکاڑہ سے آتے ہوئے خاکسار کو بتایا کہ انہوں نے خواب میں دیکھا ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی وفات ہوگئی ہے اور حضرت میاں طاہر احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ خواب انہوں نے حضرت خلیفہ امسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کولکھ بھیجی تھی۔۴۰ مکرم ڈاکٹر ساجد احمد صاحب احمدیہ کلینک مسنگھی۔سیرالیون حضرت خلیہ اسی اثاث رحمہ اللہ کی وفا سے تین سال قبل خواب میں دیکھا الثالہ کہ کوئی جلسہ ہورہا ہے اور حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) صدارت فرمارہے ہیں خاکسار ان کی خدمت میں چند کا غذات بغرض دستخط پیش کرتا ہے۔جب میں ان کے پاس پہنچتا ہوں تو اچا نک شکل مبارک تبدیل ہو جاتی ہے اور کرسی صدارت پر حضرت مرزا طاہر احمد صاحب تشریف فرما نظر آتے ہیں۔