جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 331 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 331

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 331 حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی تمام زندگی با برکت ہونے کی اطلاع و خوشخبری حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کا ایک مبارک خواب: آپ فرماتے ہیں۔ایک موقعہ پر بالکل بے حیثیت اور بے حقیقت ہوکر میں نے اپنے رب سے عرض کیا: اے خدا میرے بس میں تو کچھ نہیں ہے میرا ذ ہن قطعا خالی پڑا ہے، تو نے جماعت کے لئے جو تو قعات پیدا کر دی ہیں وہ میں نے تو پیدا نہیں کیں۔جماعت احمدیہ کے امام کو دنیا ایک خاص نظر سے دیکھنے آتی ہے اور ایک توقع کے ساتھ اس کا جائزہ لیتی ہے۔جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے میں تو اس پر پورا نہیں اتر سکتا اس لئے اے خدا تو ہی میری مدد فرما چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اتنی غیر معمولی مدد فرمائی کہ مجھے یوں محسوس ہوتا تھا کہ میں خود نہیں بول رہا کوئی اور طاقت بول رہی ہے میرے ذہن میں از خود مضمون آتے چلے جارہے تھے۔پھر اس کے بعد میرے دل میں ایک خوف پیدا ہوا کہ اگر اللہ تعالیٰ کی تائید ایک لمحے کے لئے بھی مجھے چھوڑ دے تو۔۔۔۔۔۔چنانچہ بڑی گھبراہٹ اور پریشانی میں میں نے دعا کی اے خدا تو وہ نہ بن کہ رحمت کا جلوہ دکھا کر پیچھے ہٹ جائے۔تو نے فضل فرمایا ہے تو پھر ساتھ رہ اور ساتھ ہی رہ اور کبھی نہ چھوڑ۔اسی رات میں نے خواب دیکھی اور اس سے مجھے یقین ہو گیا کہ اللہ تعالی محض اپنے فضل سے اس سارے سفر کو کامیاب کرے گا اور مجھے کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا یعنی جماعت کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔میں نے خواب میں دیکھا کہ ( بیت ) بشارت اسپین کے صحن میں میرے بھائی صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب آکر مجھے گلے لگا لیتے ہیں اور پھر چھوڑتے ہی نہیں۔میں