جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 286
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۶۴ مکرمہ زوجہ محمد اسلام صاحب بھٹی سول حج ہری پور ہزارہ چند روز ہوئے میں نے خواب میں دیکھا کہ 286 ایک بہت بڑا شیر ہے اور ہمارے ایک جان پہچان والے بزرگ جو کہ بہت نیک اور صاحب کشف بھی ہیں۔مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ حضور کی رحلت سے پہلے بھی میں نے یہ شیر خواب میں دیکھا تھا اور کہہ رہے ہیں کہ اس شیر کا نام میاں ناصر احمد ہے یہ احمدیت کا شیر ہے۔"۔۔۔۔۔۔۔۔۔مکرم عبدالرشید صاحب تبسم ایم اے C/103 ماڈل ٹاؤن۔لاہور چند دن ہوئے نماز تہجد کے فوراً بعد جبکہ میں ابھی مصلیٰ پر ہی بیٹھا تھا میں نے ایک کشف دیکھا۔یہ کشفی حالت تین چار سیکنڈ سے زیادہ نہیں رہی۔میں نے دیکھا کہ نماز مغرب کا وقت ہے۔میں ایک کمرے کے سامنے کھڑا ہوں اور کمرے میں داخل ہونے سے پہلے اپنے لباس پر ایک نظر ڈال رہا ہوں کہ کہیں کوئی سلوٹ وغیرہ تو نہیں۔ویسے ہی جیسے کسی بڑے آدمی سے ملنے کے لئے آدمی جائے تو عام طور پر ملاقات سے پہلے احتیاطا کرتا ہے۔اس کے بعد میں نے دروازے کی چق اُٹھائی اور اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ