جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 277
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۹ مکرم چوہدری عبد الحلیم خان صاحب کا ٹھگرھی انسپکٹر وقف جدید۔ربوہ 277 میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ اس اثانی فرمارہے ہیں۔" میں نے اپنے بھائی بشیر احمد کو کہ دیا ہے کہ تمہارے جانے کے بعد ایک سال کے اندراندر میں بھی تمہارے پاس آجاؤں گا۔" اور نیز حضور فرماتے ہیں۔تم محمود کو چھوڑ کر نا صر کی طرف توجہ کرو۔" بالکل یہی الفاظ تھے۔شاذ ہی کوئی لفظ ادھر ادھر ہو۔۵۰ مکرمہ زینب بی بی بیگم صاحبہ چوہدری شکر اللہ خان صاحب مرحوم آف ڈسکہ حال کراچی میں حلفیہ بیان کرتی ہوں کہ مندرجہ ذیل خواب میں نے 1964ء میں دیکھی تھی کہ میں اپنے داماد چوہدری مسعود احمد کراچی کی کوٹھی کے لان میں بیٹھی ہوں۔میں نے کسی کے پاؤں کی آہٹ پاکر پیچھے مڑ کر دیکھا کہ حضرت میاں ناصر احمد صاحب کھڑے ہیں۔میں نے فوراً کہا "بسم اللہ ! یہ تو میاں ناصر احمد ہیں۔"