جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 250 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 250

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے محبوب سے میری مراد حضرت خلیفہ المسیح الثانی تھے۔☆۔۔۔۔۔۔250 ۱۳ مکرم خان بہادر دلاور خان صاحب مرحوم پشاور یہ خواب آپ نے مورخہ 25 ستمبر 1959ء کو مکرم مولوی محمد عرفان صاحب وکیل و امیر ضلع مانسہرہ کواپنے خط میں لکھی۔میں قادیان میں ہوں۔خلیفہ وقت کے پاس گیا ہوں۔خلیفہ وقت کے ہاتھ چومنا چاہتا ہوں لیکن وہ مجھ سے ہاتھ کھینچ رہے ہیں اور چومنے کے لئے نہیں دیتے۔جب غور سے دیکھا تو موجودہ خلیفتہ المسیح الثانی نہیں ہیں بلکہ ایک اور شخص ہے۔جب میں اسی سال جلسہ پر گیا اور جب حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ خلیفہ جو خواب میں میں نے دیکھا تھا یہی ہے یہ سال 1938 ء کا واقعہ ہے۔۱۴ مکرم ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم صاحب 63 چرچ روڈ نوشہرہ چھاؤنی میں خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر جس کے قبضہ میں ہر ایک کی جان ہے کی قسم کھا کرمندرجہ ذیل خواب بیان کرتا ہوں۔