جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 187
خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 187 مقرر ہوئے۔خاکسار نے فوراً بذریعہ خط بیعت کر لی۔چند روز کے بعد اختلاف کی وجہ سے مجھے خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ سے معلوم کیا جائے کہ اس اختلاف میں کون سا گر وہ حق پر ہے۔چنانچہ اس غرض کے لئے سفر اختیار کر کے موضع ڈنگے گیا کہ وہاں چل کر دعا کروں گا۔چنانچہ وہاں شہر کے باہر خاکسار ایک کمرہ میں ٹھہرا اور خوب توجہ سے دعا کی۔رات کو خواب دیکھا کہ " خود اللہ تعالیٰ ایک انگریز کی شکل میں کرسی پر بیٹھے ہیں آگے میز ہے۔میز کے سامنے خاکسار اور ایک غیر مبائع یعنی لاہوری پیش ہوئے۔اس انگریز نے میری طرف کمال لطف اور محبت اور بشاشت سے توجہ کی۔اور لاہوری پارٹی کے آدمی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔مجھے شرح صدر ہو گیا اور خلافت سے ہمیشہ سے وابستگی نصیب ہوئی۔" (الفضل 23 ستمبر 1956ء) ۵۲- مکرم معراج الدین صاحب امرتسر کا خواب "1914ء میں جب خلافت ثانیہ کے قیام پر عظیم الشان اختلاف ہوا تو اس وقت میں کانپور میں تھا میں نے متواتر سات آٹھ روز اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں۔ایک رات رؤیا میں مجھے دکھایا گیا کہ میں لاہور میں ہوں۔اور ایک بازار میں پھر رہا ہوں چند غیر مبالع لڑکے بھی اسی بازار میں بآواز بلند کہہ رہے ہیں کہ صحیفہ لے لوصحیفہ لے لو۔میں نے ان کی آواز کوسنا اور ان سے ایک صحیفہ لے لیا اور اسی طرح آواز میں دینے لگ گیا۔اور ان کے ساتھ ہو گیا۔آخر ایک گلی میں ایک مکان کا دروازہ کھول کر ہم تمام لڑکے اس کے اندر چلے گئے۔وہاں کیا دیکھا کہ اس مکان