جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 186 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 186

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 186 ۵۰ مکرم محمد اسماعیل صاحب بقا پوری صاحب کا خواب "2 اور 3 اگست کی درمیانی شب مندرجہ ذیل خواب بھی دیکھا جو مزید تقویت ایمان کا باعث بنادیکھا کہ ایک بہت بڑی جامع مسجد ہے جہاں حضور کی اقتداء میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے احمدی احباب بکثرت جمع ہورہے ہیں۔میں بھی مسجد کی طرف روانہ ہوں، اور کافی فاصلہ سے دیکھتا ہوں کہ (بیت الذکر ) سے باہر میدان میں احمدی احباب شیخ نصیر الحق صاحب سے مصافحہ و معانقہ کر رہے ہیں۔شیخ صاحب موصوف اس خیال سے کہ میں بہت دور سے ( کراچی سے ) آیا ہوں مجھے دیکھتے ہی باقی احباب کو چھوڑ کر میری طرف یہ کہتے ہوئے لپکتے ہیں کہ کراچی سے سب سے پہلے آنے پر مبارک ہو۔میں بھی دوڑ کر شیخ صاحب سے مصافحہ اور معانقہ کرتا ہوں۔اور انہیں اس بات پر مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ موجودہ وقت کی قلعی کھولنے میں اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت بڑی جرات ایمانی دکھانے کی توفیق عطا فرمائی۔بعدۂ نقشہ بدل گیا۔" ( الفضل 23 ستمبر 1956ء) ☆۔۔۔۔۔مکرم چوہدری غلام سرور صاحب نمبر دار آف محمود پور ضلع اوکاڑہ کا خواب جب حضرت خلیفہ الا ول (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے وفات پائی اور حضور ندیدہ اسح