جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 163 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 163

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 163 علیہ السلام کو مخالفین کی آگ سے محفوظ رکھا تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ابراہیم علیہ السلام کہا ہے۔اُن کی قوم پر آج مخالفین نے آگ بھڑکا دی ہے اس آگ کو مولا کریم گلزار کر دے۔اچانک ہی میرے کان میں آواز پڑی کہ گلزار کر دوں۔میں نے عرض کی جی ہاں !گلزار کر دو۔تو دوبارہ آواز آئی۔کہ اچھا گلزار ہو جائے گی۔تو اگلے روز ہی لاہور میں امن ہو گیا۔اس کے بعد بندہ بیدار ہو گیا صبح ہونے والی تھی۔بندہ نے اسی وقت مسجد میں جا کر چند دوستوں کو خواب سنادی۔حضور ان نشانات کے ہوتے ہوئے وہ کون سی طاقت ہے جو احمدیت اور آپ کی خلافت سے علیحدہ کر سکے۔ہمارے لئے تو یہی راہ نجات ہے۔کہ ہم آپ کی خلافت سے پورا پورا فائدہ حاصل کریں۔مخالفین کہتے ہیں کہ خلیفہ ربوہ کے پیغام سن کر خوا ہیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔مگر وہ بیچارے کیا کریں جن کو 42 سال کے عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے ان باتوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔روحانی نعمتیں انھیں کو نصیب ہوتی ہیں جو خلافت روحانی سے وابستہ ہوں۔ایک اور خواب میری بیوی کو آئی گزشتہ جلسہ سالانہ سے چند یوم پہلے میری بیوی نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ بہت ہی سفید لباس نورانی چہرہ ہمارے گاؤں کی جنوبی طرف ایک بہت شاندار تخت پر بیٹھے ہوئے مغرب کو جارہے ہیں۔اس بزرگ کے چہرے پر چاند کی طرح روشنی ہے ساتھ بہت ہجوم جارہا ہے اور لوگ بہت خوش ہیں۔کہتے ہیں کہ یہ امام مہدی آ گیا ہے۔وہ کہتی ہے کہ میں نے خواب میں خیال کیا کہ ہم نے تو امام مہدی کو مانا ہوا ہے اور یہ کہتے ہیں اب آ گیا۔تو میں نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ تخت نشین حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ہیں۔(گویا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی قائم مقام حضرت مسیح موعود علیہ السلام دکھائے گئے ہیں جیسے حضور فرماتے ہیں کہ وہ میرا نظیر ہوگا ) میری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔میں نے کہا الحمد للہ ہم نے تو پہلے ماناہوا ہے۔اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔یہ خواہیں ہم حلفیہ عرض کرتے ہیں۔ان نشانوں کے ہوتے ہوئے ہم ایمان میں کیسے متزلزل ہو سکتے ہیں۔مگر ہم دیہاتی ان پڑھ ہیں مگر اسلام، احمدیت اور