جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 146
خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 146 فرزند جس کی برکت دنیا کے کناروں تک پہنچنی ہے۔تم کو میرے ساتھ دکھلایا گیا ہے، اور یہ رویا ایسی صادق ہے کہ جس کی صداقت اظہر من الشمس ہے۔اس رویا کے پیچھے دس بارہ سال کے بعد ایک رؤیا اور دیکھا تھا۔وہ بھی ظاہر کرنا ضروری ہے۔چھوٹی مسجد میں جو حضرت اقدس کے دولت خانے کے ساتھ ملحق ہے اس کو میں نے اتنا بلند دیکھا ہے جیسے دور سے ستارہ نظر آتا ہے اور اس پر نور کے حروف سے لکھا ہوا دیکھا ہے۔" مقام محمود " اس کی تعبیر ہر ایک دانا خود سوچ سکتا ہے۔مجھے یہ سچی خوا ہیں جو دکھلا ئیں گئیں ان کا ظاہر کرنا اس مخالفت کے زمانہ میں ضروری معلوم ہوا۔ان کو مشتہر فرمانا ضروری سمجھیں تو آپ کی مرضی۔" (الفضل 08 اپریل 1914ء) ۲۱۔مکرم سید ناصر شاہ صاحب سب ڈویر تل آفیسر محکمہ پبلک ورکس جموں کا رویا 1907 ء کورویا میں دیکھا کہ " یہ عاجز خاکسار بٹالہ قادیان والی سڑک پر جو دارالامان کی طرف جاتی ہے ہوا میں زمین سے پچاس فٹ اونچا اور سیدھا آرہا ہوں۔گول کمرہ کے سامنے جو محن ہے۔اس میں اترا ہوں اور جہاں پر حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے مکان کا برآمدہ ہے۔وہاں حضور کھڑے ہیں۔میں نے چاہا کہ مصافحہ کروں اتنے میں دیکھتا ہوں کہ حضور کا ہاتھ اس قد لمبا ہو گیا۔کہ محن گول کمرہ تک پہنچا۔اور میں نے السلام علیکم کہ کر مصافحہ کیا۔حضور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے گول کمرہ