جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 147
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 147 کے اوپر والے دالان میں جہاں حضرت اقدس علیہ السلام پہلے بیعت لیا کرتے تھے لے گئے اور دالان کا دروازہ کھول دیا۔معلوم ہوا کہ اندر حضرت اقدس علیہ السلام تشریف فرما ہیں۔حضور نے میرا ہاتھ حضرت اقدس علیہ السلام کے ہاتھ میں دے دیا۔اتنے میں وہ نقشہ بدل گیا۔اس عاجز نے اسی وقت یہ کشف اخویم میاں شہاب الدین صاحب مرحوم ساکن تہہ غلام نبی کو جو کہ اس وقت میرے پاس تھے سنایا، اور پھر حضرت اخویم مکرم سید فضل شاہ صاحب کو کئی دفعہ سنایا۔جو کہ اب دار الا ماں میں موجود ہیں۔آج اللہ تعالیٰ نے حضور کا ہاتھ لمبا کیا ہے اور اس عاجز کا حضور کے ہاتھ میں دے دیا۔الحمد للہ علی ذالک" (الفضل 30 / مارچ 1914ء) ۲۲۔حضرت قاضی حبیب اللہ صاحب آف لاہور کے رویا و کشوف 1911ء کو محترم قاضی حبیب اللہ صاحب نے ایک خواب دیکھا جو آپ نے حضرت خلیفہ المسیح الاول کی خدمت میں پیش کر دیا۔آپ نے اس کی جو تعبیر فرمائی۔محترم قاضی صاحب نے اُسے اپنی خواب کے ساتھ یوں بیان فرمایا۔" ایک رات میں نے دیکھا کہ رسالہ بازار چھاؤنی لاہور میں کھڑا ہوں۔اور مجھ کو مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر بدر ملے ہیں۔وہ مجھ کو کہتے ہیں کہ آج رات کو آسمان پر عجیب تماشہ ہوگا۔پھر میں ایک میدان میں جا کر بیٹھ گیا ہوں ، اور منہ میرا مشرق کی طرف ہے اور آسمان کی