جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 115 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 115

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے۔غیر مبائعین کی سید نامحمود کے حق میں خواہیں 115 " پھر غیر مبائعین میں سے بہت لوگوں کو خوا ہیں آئیں اور وہ اسی ذریعہ سے بیعت میں داخل ہوئے۔ایک شخص نے مجھے لکھا کہ میرے دل میں آپ سے بڑی نفرت تھی۔اور میرا ایک دوست تھا اس کی بھی یہی حالت تھی۔لیکن میں نے دیکھا کہ ہم دونوں ایک پکی سڑک پر جارہے ہیں اور کچھ دور جاکر ایک پگڈنڈی آگئی ہے پکی سڑک کو میں نے دیکھا کہ ایک انجینئر بنا رہا ہے اور وہ انجینئر آپ ہیں۔لیکن چونکہ مجھے آپ سے بغض تھا اس لئے پکی سڑک پر چلنا چھوڑ دیا اور پگڈنڈی پر چل پڑا۔اور گو اس وقت مجھے پیاس لگی ہوئی تھی اور آپ کے پاس پانی تھا۔لیکن میں نے پینا نا پسند کیا اور آگے چلا گیا۔آگے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشارہ فرمایا کہ ادھر نہ آؤ اور ساتھ ہی ایک شیر حملہ آور ہوا۔یہ دیکھ کر میں تو واپس بھاگ آیا مگر میرے دوسرے ساتھی کو شیر نے پھاڑ ڈالا۔اب میں تو بیعت کرتا ہوں لیکن میرا دوست نہیں مانتا۔کچھ عرصہ کے بعد اس کو طاعون ہو گئی اور وہ مر گیا۔تو میری تائید میں بہت سے لوگوں کو خواہیں آئی ہیں۔۔۔اور یہ حدیث النفس یا اضغاث احلام نہ تھیں کیونکہ ان میں سے بعض غیر از جماعت افراد اور بعض غیر مسلموں کو بھی دکھائی گئی تھیں جن کو خلافت سے کوئی دلچسپی نہ تھی۔" (حقیقۃ الرؤیا از انوار العلوم جلد 4 صفحہ 130)