جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 116 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 116

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے رفقاء اور احباب جماعت کے رویا و کشوف والہام روایت حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی بایت الہام حضرت مولانا غلام رسول را جنیکی صاحب در باره ارفع مقام حضرت طلیقہ امسیح الثانی 116 "ایک عجیب توارد کا ذکر کیا جاتا ہے جو ہر قسم کے تصنع اور تخیل کے اثر سے بکلی پاک ہے۔آغاز خلافت ثانیہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی دار مسیح میں حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ والے حصہ میں ایک کمرہ میں ڈاک ملاحظہ فرماتے تھے اور احباب اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مردانہ کی طرف سے وہاں سے آجاتے تھے۔اس وقت وہاں سے آنے کا انتظام تھا۔بعد میں نہیں رہا ایک روز اس بالا خانہ میں حضور اس روز کی ڈاک ملاحظہ فرما رہے تھے۔اس وقت غیر مبائعین کی کارروائیاں اپنے عروج پر تھیں۔حضور نے حضرت مولانا غلام رسول را جیکی کا موصولہ خط بعد ملاحظہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو پڑھنے کے لئے دیا۔جس میں مرقوم تھا کہ مجھے حضور کی ارفع شان کے متعلق "لولا كَ لَمَا خَلَقْتُ الَا فَلَاكَ " الهام ہوا ہے۔یہ بیان کر کے حضرت بھائی جی نے بتایا کہ حضرت راجیکی صاحب کا مکتوب پڑھتے ہی حضرت عرفانی صاحب نے میرا وہ رقعہ جھپٹا مار کر چھین کر حضور کی خدمت میں پیش کردیا جو میں نے وہاں بیٹھے لکھا تھا اور عرفانی صاحب نے دیکھ لیا تھا۔میں نے لکھا تھا کہ آج رات مجھے پر رعب و شوکت اور پر جلال و ہیبت آواز میں "لَوْلاكَ لَمَا خَلَقْتُ الَا فُلَاكَ " کا الہام ہوا ہے۔جس میں حضور کی طرف اشارہ تھا اور نظارہ دکھایا گیا تھا کہ "تَشَتَّتُ وَافْتَرَاقُ " حضور کی