رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 611 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 611

611 الفضل 24 اکتوبر 1958ء صفحہ 3 647 اکتوبر 1958ء فرمایا : میں ام ناصر کو دعا کے لئے کہہ رہا تھا کہ رات کو میں نے رویا میں دیکھا کہ ان کی سوتیلی والدہ جو ڈاکٹر رشید الدین صاحب کی دوسری بیوی تھیں آئی ہیں اور میرے سامنے بیٹھی ہیں ان کا نام مراد بیگم تھا۔در حقیقت اس کی تعبیریہ بنتی ہے کہ جو میری مرادیں تھیں وہ پوری ہو گئیں مراد مطلع کا ترجمہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ایک دفعہ الہام ہوا تھا کہ ”محمد مفلح الفضل 24 - اکتوبر 1958ء صفحہ 3 648 اکتوبر 1958ء فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک بڑا اجتماع ہے اور اس میں میر محمد اسحاق صاحب بھی بیٹھے ہیں میں جماعت کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ مارشل فاش فرانس کا مارشل جو پہلی جرمن جنگ کا کمانڈر انچیف تھا جب وہ مرنے لگا تو اس نے کہا تھا کہ If France ever needs me let them call Ve_Guana یعنی اگر فرانس کو کبھی میری آئندہ ضرورت پیش آئے تو انہیں چاہئے کہ وہ ویگاں کو بلالیں دیگاں بھی ایک بڑا جرنیل تھا لیکن دوسری جرمن جنگ میں اس کو بلایا گیا اور وہ نہایت ناکام ثابت ہوا۔میں رویا میں کہتا ہوں کہ اس نے تو ایک تک بندی کی تھی اور اس میں وہ ناکام رہا تھا لیکن میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر ان پر کوئی مشکل آئے تو وہ میر محمد اسحاق صاحب کو بلالیں حالانکہ میر محمد اسحاق صاحب دیر ہوئی فوت ہو چکے ہیں پس اس کی تعبیر یہی معلوم ہوتی ہے کہ کسی زمانہ میں جماعت کی مشکلات کے وقت میر محمد اسحاق صاحب کی اولاد میں سے کوئی شخص سلسلہ کی بڑی شاندار خدمت کرے گا۔الفضل 24۔اکتوبر 1958ء صفحہ 3