رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 591 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 591

591 باغیوں کو کوئی فائدہ نہیں دے گا اور پیغام صلح والے اپنے وعدے جھوٹے ثابت کریں گے اور کبھی وقت پر ان کی مدد نہیں کریں گے۔الفضل 16۔نومبر 1956ء صفحہ 4۔نیز دیکھیں۔نظام آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر ( تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 19576) شائع کردہ الشرکتہ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ 11۔نومبر 1956ء 629 فرمایا : میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ رویا ہندوؤں میں تبلیغ کے متعلق ہے اس لئے میں اسے بیان کر دیتا ہوں میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک چارپائی پر کھڑا ہوں ایک طرف میں ہوں اور دوسری طرف چوہدری اسد اللہ خان صاحب ہیں اور سامنے ایک چار پائی پر ایک ہندو بیٹھا ہوا ہے چوہدری اسد اللہ خان صاحب کے ہاتھ میں ایک کتاب ہے جو وہ پڑھ کر سنا رہے ہیں اس کتاب کا سائز خطبہ الہامیہ جتنا ہے یعنی وہ بڑے سائز کی کتاب ہے چوہدری اسد اللہ خان صاحب نے اس کتاب میں سے ایک فقرہ یہ پڑھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے گورداسپور میں ایسا ایسا بیان کیا ہے اس پر وہ ہندو کہتا ہے کہ اس کی معین مثالیں بھی تو دیں تا یہ بات ہماری سمجھ میں آجائے چوہدری اسد اللہ خان صاحب وہ کتاب اس طرح پڑھ رہے ہیں کہ اصل بات تو آجاتی ہے لیکن مثالیں غائب ہیں اسی لئے اس ہندو نے کہا کہ آپ مثالیں بھی تو دیں تاکہ یہ بات ہماری سمجھ میں آجائے۔اس پر میں کھڑا ہو گیا اور اس کی بات کا جواب دینے لگا۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ سارا مضمون کشفی ہے کیونکہ میرے ہاتھ میں اس وقت کوئی کتاب نہیں تھی میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ ہندوؤں میں اپنے پرانے بزرگوں کی جو شکلیں بنائی جاتی ہیں اور ان کے کئی کئی ناک کئی کئی ہاتھ اور کئی کئی آنکھیں دکھائی جاتی ہیں ان کو ظاہر پر محمول کرنا درست نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مامور تو اس لئے آتے ہیں کہ لوگ ان سے سبق سیکھیں لیکن ہندوؤں کی تصویروں میں جو بزرگوں کی شکلیں دی جاتی ہیں ان کے کئی کئی ناک ہاتھ آنکھیں اور بسعر دکھائے جاتے ہیں اور وہ سخت بھیانک شکلیں ہوتی ہیں ایسی شکل والے سے تو انسان بھاگتا ہے نہ کہ محبت کرتا ہے پس اگر وہ لوگ واقعی ایسے تھے تو پھر دنیا کو تعلیم نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے زمانہ کے لوگ ان کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہوں گے حالانکہ خدا تعالیٰ کے مامور