رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 543 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 543

543 ہٹانے لگا (ممکن ہے اس خواب سے ان دو شخص کی طرف اشارہ ہو جو حملہ کی نیت سے ناصر آباد گئے تھے اور جس کے متعلق قوی گنجائش شبہ کی تھی کہ مودودی پارٹی سے ان کا تعلق تھا) الفضل 26 ستمبر 1954ء صفحہ 3 غالبا فروری 1954ء 583 فرمایا : میں نے دیکھا کہ قادیان میں ایک نیا لنگر خانہ بنا ہے نہایت وسیع اور شاندار ہے میں اس کے معائنہ کے لئے گیا ہوں۔سامان کا کمرہ اتنا وسیع ہے کہ بندرگاہوں کے بڑے گودام بھی اس کے سامنے بیچ معلوم ہوتے ہیں کوئی دو اڑھائی سو گز لمبا اور کوئی ڈیڑھ سو گز چوڑا وہ کمرہ ہے سامان کو گردو غبار سے بچانے کے لئے چھت سے زنجیروں سے بندھے ہوئے پھٹے لٹکے ہوئے ہیں جن پر اجناس کی بوریاں دھری ہیں شاید لاکھوں کی ضیافت کا سامان ہے اس کے علاوہ دور تک بتنوروں اور چولھوں کے لئے جگہ بنی ہوئی اور دیگر اشیاء کے سٹور ہیں ایک بڑے قصبہ کے برابر وہ لنگر خانہ ہے اس وقت میں کہتا ہوں کہ موجودہ ضرورتوں کے مطابق میں نے یہ لنگر خانہ بنوایا ہے جب ضرورت بڑھ جائے گی میں اسے اور بڑھا دوں گا اس وقت معا مجھے خیال آیا کہ اور جگہ کہاں ہے مگر پھر ذہن میں آیا کہ اور جگہ ہے اور اس لنگر کو اس طرف بڑھایا جا سکتا ہے۔الفضل 24 ستمبر 1954ء صفحہ 3 غالبا فروری 1954ء 584 فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں انکوائری کمیشن کے ہال میں ہوں (گواہی کے بعد کی رؤیا ہے) اس وقت مجھ پر پیچھے سے ایک شخص نے حملہ کیا ہے اور میں گر گیا ہوں اس کا نام میں جانتا ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ساتھ کوئی اور آدمی بھی ہے اسے میں نہیں جانتا مگر قیاس سے اس کا نام تجویز کرتا ہوں حملہ آور نے یہ دیکھ کر کہ میرے حملہ سے یہ مرے نہیں بھاگ کر کوئی اور ہتھیار لانا چاہا اور مجھے چھوڑ کر پیچھے ہٹاتب میں اٹھ کر تیزی سے ایک دروازے کی طرف گیا اور اس دروازہ سے باہر آکر دروازہ بند کر کے اینٹوں پر جو باہر نکلی ہوئی ہیں بیٹھ گیا لیکن جگہ اتنی چھوٹی ہے کہ میں لٹکا ہوا ہوں۔