رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 196

196 سارا روپیہ دے دے اس طرح اس کا تمام روپیہ ہمارے قبضہ میں آجائے گا اور آئندہ نیکی کے مواقع پر روپیہ خرچ کرنے کے لئے اس کے پاس کچھ نہیں رہے گا۔اس رویا * سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ بعض ایسے گندے جلیس ہوتے ہیں جو مومن کو ثواب سے روکنے کے لئے کئی قسم کی تدابیر اختیار کرتے ہیں پس یہ رویا جماعت کو ہو شیار کرنے کے لئے ہے کہ وہ ایسے حالات سے بچنے کی کوشش کرے۔الفضل 8 - اپریل 1944 ء صفحہ 6۔نیز دیکھیں۔الفضل 31۔مارچ 1944ء صفحہ 4 257 غالبا 3۔مارچ 1944ء فرمایا : ایک دن جب میں ان (حضرت ام طاہر) کے لئے دعا کر کے سویا تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ جیسے اس مکان کی سیڑھیوں پر میرے ساتھی گھبرائے ہوئے چڑھ رہے ہیں۔میں ان کے قدموں کی آواز سن کر اور ان کی گھبراہٹ محسوس کر کے باہر نکلا تا کہ معلوم کروں کہ کیا بات ہے جب میں باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں گاگریں ہیں انہوں نے گاگریں میرے سامنے رکھ دیں اور کہا کہ سب نلکے سوکھ گئے کہیں پانی نہیں ملتا۔میں نے ان سے کہا کہ کہیں سے پانی تلاش کرو۔اس پر انہوں نے کہا کہ حضور سب ہی نلکے سوکھ گئے ہیں میں خواب میں ایسا سمجھتا ہوں کہ اس وقت پانی کی سخت ضرورت ہے اور زور دیتا ہوں کہ کہیں سے پانی تلاش کرو مگروہ یہی کہتے ہیں کہ سب نلکے سوکھ گئے ہیں۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ کوئی شخص تلاش کرنے کے بعد پانی کا ایک لوٹ لایا ہے مجھے یہ یاد نہیں رہا کہ میں نے اس سے پانی کا لوٹا لیا ہے یا نہیں پھر اس رویا کے معا بعد یا پہلے جاگتے ہوئے جبکہ میں سو نہیں رہا تھا میں نے دیکھا کہ کوئی شخص میرے پر جھکا اور آہستہ سے میرے کان میں اس نے کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ میں نے دوستوں کو یہ خواب سنایا تو انہوں نے کہا یہ بڑا اچھا خواب ہے کہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا گیا ہے۔میں نے کہا مجھے تو یہ منذر معلوم ہوتا ہے کیونکہ آنے والا دور سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا کرتا ہے اور جانے والا پاس سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ہے۔پانی نہ ملنے کے معنی بھی یہی تھے کہ ان کی زندگی کا پانی کیا کرتا " اس رویا میں تحریک (وقف جائیداد) کی طرف توجہ دلائی گئی ہے " الفضل 31 مارچ 44 ء صفحہ 1