رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 173
173 حفاظت کے لئے انتظام کرنے کا ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ کوئی مرکز تلاش کیا جائے انہوں نے منشی جی کی باتیں شروع کر دی ہیں چنانچہ میں ان سے کہتا ہوں کہ آخر ہوا کیا ؟ وہ کہنے گئے منشی جی کہتے تھے کہ ہماری تو آپ کی جماعت پر نظر ہے میں نے کہا بس یہی بات تھی نہ کہ منشی جی کہتے تھے کہ اب ان کی جماعت احمدیہ پر نظر ہے یہ کہہ کر میں انتظام کرنے کے لئے اٹھا اور چاہا کہ کوئی مرکز تلاش کروں کہ آنکھ کھل گئی۔خواب سے بیدار ہونے کے بعد اس کی تعبیر میرے ذہن میں یہ آئی کہ اس سے مراد کوئی مقامی فتنہ ہے جس میں دشمن سے ہماری جماعت کو کوئی نقصان پہنچے گا کیونکہ سارے نام اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ہی تھے مگر نو بجے کے قریب جیسا کہ ریڈیو کی خبروں کی رپورٹ مجھے ملی اس وقت معلوم ہوا کہ جاپان نے یکدم حملہ کر دیا ہے اور وہ بہت سا آگے بڑھ آیا ہے میں نے جیسا کہ بتایا ہے بعض دفعہ مقامی نظارے دکھائے جاتے ہیں مگر ان سے مراد دور کے نظارے ہوتے ہیں مسجد مبارک کے حلقے کی طرف سے لڑائی جاری رہنے کا غالبا یہ مفہوم ہے کہ بعض انگریزی علاقے جاپانی گھیر لیں گے مگر انگریز برابر لڑتے رہیں گے چنانچہ اب بھی بعض علاقے ایسے ہیں جن کے چاروں طرف جاپانی فوجیں پہنچ گئی ہیں مگر ایسی حالت میں انگریزوں نے مقابلہ جاری رکھا تو امید ہے کہ ان کی شکست فتح سے بدل جائے گی۔الفضل 21۔دسمبر 1941ء صفحہ 3۔نیز دیکھیں۔الفضل 17 ستمبر 1947ء صفحہ 1 و 26۔دسمبر 1964ء صفحہ 8 اور سیر روحانی جلد 2 صفحہ 65 ( مختصراً) ( شائع کردہ الشركة الاسلامیہ۔ربوہ ) الفضل 26 - دسمبر 1961ء صفحہ 7 پر بھی اجمالاً ذکر ہے۔242 5 اپریل 1942ء فرمایا : آج ہی میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے جو بہت لمبی ہے۔اور جس میں جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے انقلابات کا نقشہ دکھایا گیا ہے۔میں نے دیکھا کہ میں مشرق کی طرف آرہا ہوں اور راستہ میں بڑے بڑے اہم تغیرات ہو رہے ہیں وہ تغیرات بڑے دلچسپ تھے۔مگر چونکہ میں بیمار تھا اور گو سارادن کوفت نہیں ہوئی مگر رات کو کوفت ہو گئی تھی اس لئے میں انہیں صحیح طور پر یاد نہیں رکھ سکا۔صرف ایک بات یاد رہ گئی ہے اور وہ یہ کہ جب میں احمدیہ چوک میں گھر آنے کے لئے پہنچا تو وہاں چوک میں میں نے ایک شخص کو دیکھا جو زمین پر اکڑوں بیٹھا ہوا تھا میں