رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 65 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 65

65 سامنے برآمدہ کے نیچے پیدا ہو گیا ہے۔اس نے مجھ کو کہا کہ جو کچھ آپ کہتے ہیں وہی طریق ہو گا مگر مجھے رویا میں یہ بتایا گیا ہے کہ فلاں شہر کے فلاں آدمی کو لٹا کر اس کی گردن پر چھری پھیر کر اس پر مسجد احمدیہ کی بنیاد رکھی جائے گی اور جس وقت وہ یہ رویا سناتا ہے ساتھ ہی اپنے ہاتھ کے اشارہ سے اس نظارہ کی نقل بھی کرتا ہے میں نے اس کو کہا کہ ہاں بعض حالات میں ایسا بھی ہوتا ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔اور وہ تجد کا وقت تھا اس وقت میں نے اپنے گھر کے لوگوں کو بھی جگایا انہوں نے کہا کہ میں اس وقت خواب دیکھ رہی تھی چنانچہ انہوں نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ آپ پلنگ پر بیٹھے ہیں اتنے میں آپ پر غنودگی طاری ہوئی اور آپ لیٹ گئے ہیں اور ایک عورت میرے پاس بیٹھی ہے اور اس نے مجھے کہا کہ اس وقت ان کو آواز نہ دینا۔یہ خواب دیکھ رہے ہیں یہ گویا اس خواب کی تصدیق بھی ہو گئی۔فرمایا میں اس شہر اور اس شخص کو جانتا ہوں جس کا اس میں ذکر ہے۔مولانا سید سرور شاہ صاحب کے دریافت کرنے پر فرمایا کہ وہ پیغامی ہے۔الفضل 10۔فروری 1921ء صفحہ 6‘7 (روایت مولوی رحیم بخش صاحب 107 اوائل فروری 1921ء فرمایا میں نے تھوڑا عرصہ ہوا ایک کشف دیکھا کہ میرے گرد جو چیزیں تھیں وہ بھی میں دیکھ رہا تھا اور دوسرے نظارے بھی میرے سامنے تھے اسی طرح بنارس سے آتے ہوئے ہم ایک گاڑی میں سوار تھے جس میں مولوی شیلی صاحب بھی تھے۔باتیں مذہبی ہو رہی تھی اس گفتگو میں میرے کان میں آواز آئی إِنَّكَ تَهْدِى مَنْ أَحْبَبْتَ قرآن کریم میں آتا ہے إِنَّكَ لَا تَهْدِى مَنْ اَحْبَبْتَ مگریه آواز دوسری طرح تھی۔الفضل 14 فروری 1921ء صفحہ 7 108 8 فروری 1921ء فرمایا : آج میں نے عجیب رویا دیکھی ہے تمام یاد نہیں مگر آخری حصہ یاد ہے۔فرمایا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جلسہ کا موقع ہے اور میں لیکچر دے رہا ہوں جس کا آخری حصہ یہ ہے کہ میرا