رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 603
603 ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں انہیں پستول کا کندہ جا لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی بیہوش سے ہیں لیکن غیر احمدیوں سے کم بیہوش ہیں غیر احمدی تو نیم بے ہوش ہیں لیکن احمدیوں کی ایسی حالت ہے جیسے کوئی شخص پریشان سا ہوتا ہے ان کو بھی چوٹ لگتی ہے۔مگر بہت ہلکی لگتی ہے۔اس رویا میں یہ دیکھنا کہ بعض غیر احمدیوں نے حملہ کا ارادہ کیا ہے اور وہ پہلے بھی حملہ کر چکے ہیں اپنے اندر خطرہ کا پہلو رکھتا ہے پھر پستول کا نہ چلنا بھی خطرہ کا پہلو لئے ہوئے ہے بعد میں ان غیر احمدیوں کا اندر کود کر آجانا اور ان میں سے ایک کا مجھے پیچھے سے پکڑ لیتا اور اس کی وجہ سے میں نے جو کندہ مارنے کی کوشش کی ہے اس میں کامیاب نہ ہونا یہ بھی خطرہ کا پہلو رکھتا ہے اور پھر اس کندہ کا کبھی کبھی کسی احمدی کو بھی لگ جانا یہ بھی خطرہ کا پہلو رکھتا ہے کہ اس کشمکش میں بعض احمدیوں کو بھی دکھ پہنچ گیا مگر آخر یہ انجام کہ وہ لوگ اپنے حملہ میں کامیاب نہ ہو سکے اور واپس چلے گئے یہ خوشی کا پہلو ہے اس کے معنے یہ ہیں کہ جو مفسد لوگ حملہ کا ارادہ کریں گے وہ ناکام رہیں گے اور اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا اور انہیں احمدیوں سے زیادہ تکالیف پہنچیں گی۔الفضل 4 اپریل 1957ء صفحہ 4 -3 636 اپریل 1957ء فرمایا : پچھلے ہفتہ میں نے پھر رویا میں اپنے آپ کو قادیان میں دیکھا ہے اور آج رات بھی میں نے ایسا ہی نظارہ دیکھا آج رات جو نظارہ میں نے دیکھا ہے اس میں کچھ انذار کا بھی پہلو تھا لیکن وہ انذار کا پہلو احمدیوں اور دوسرے مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ وہ انذار کا پہلو غیر مسلموں کے لئے تھا مگر چونکہ اس کے بیان کرنے سے بات لمبی ہو جاتی ہے اس لئے میں اس بات کو آج بیان نہیں کرتا۔الفضل 27۔اپریل 1957ء صفحہ 2 637 مئی 1957ء فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا کہ نیو دتی کے خاص حلقوں سے رپورٹ آئی ہے کہ مسٹر نہرو کو یہ یقین ہے کہ جب تک مسٹر سہروردی پاکستان کے وزیر اعظم رہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ پاکستانیوں کو نہیں بھولے گا۔الفضل 30۔مئی 1957 ء صفحہ 3