رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 498 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 498

498 دیکھا کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب مجھے ملے اور وہ کہتے ہیں کہ ایک دو سرا رستہ بھی اس کے پہلو میں ہے میں ادھر سے لے چلتا ہوں ان کا اتنا کہنے کے ساتھ ہی ایک کشتی آگئی اور ہم کشتی میں بیٹھ گئے اور چوہدری صاحب ملاح کے طور پر کھڑے ہو گئے اور بانس انہوں نے ہاتھ میں پکڑ لیا۔کشتی کے آنے سے پہلے اس جگہ ہمیں کوئی پانی یا نالہ نظر نہیں آتا تھا لیکن جب چوہدری صاحب نے چپو مارا تو وہ کشتی اس طرح تیزی سے چلنے لگی جیسے کہ نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی اور سیدھی نہر میں کوئی فنکار آدمی کشتی چلاتا ہے نہایت ہی لطیف اس کی رفتار ہے اور سرعت اور تیزی اور صفائی رفتار میں پائی جاتی ہے لیکن دائیں بائیں زمین ہی نظر آتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا صرف اتنی ہی پتلی نہر ہے جتنی کشتی چوڑی ہے اور ایسی عمدگی اور فنکاری کے ساتھ چوہدری صاحب اسے چلاتے ہیں کہ نہر سے ادھر ادھر وہ کشتی ذرا بھی نہیں سرکتی سیدھی نہر میں چلی جاتی ہے تھوڑی ہی دیر میں وہ کشتی خطرناک علاقہ سے پار آگئی وہاں ایک سٹیشن معلوم ہو تا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس خطرہ میں سے گزارنے کا کام کچھ اور لوگوں کے بھی سپرد تھا اور وہ دوسرے رستوں سے ریلوں کے ذریعہ یا کسی اور ذریعہ سے لوگوں کو لا رہے ہیں جب منزل پر کشتی پہنچ گئی تو چوہدری صاحب اس کشتی میں سے اتر گئے اور اس وقت ان کی شکل یکدم ایک عورت کی سی ہو گئی جو مغربی لباس میں ہے اور انہوں نے مجھے سے کہا کہ میں جاکر دفتر میں رپورٹ دے دوں اور دیکھوں کہ وہ لوگ جو دوسرے رستوں سے لوگوں کو لا رہے ہیں وہ پہنچے ہیں یا نہیں اس وقت مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ تین آدمی اس کام پر مقرر تھے ایک چوہدری صاحب اور دو اور آدمی جو اس کام میں ان کے معاون تھے اور ان کی مدد کر رہے تھے اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ ایک سٹیشن کے پاس ہم آئے ہوئے ہیں اور میں سٹیشن کی طرف جو پاس ہی تھا یہ دیکھنے کے لئے گیا کہ گاڑی کس وقت کس کس طرف جائے گی میں ابھی سٹیشن پر ہی تھا کہ آنکھ کھل گئی۔میں اس کی تعبیر یہ سمجھتا ہوں کہ شاید چوہدری صاحب کو اپنے ملک کی خدمت کا کوئی اچھا موقع ملے گا اور اس میں غالبا دو ان کے اور بھی شریک کار ہوں گے یا گزشتہ دنوں میں دو رفیق کار ان کے ساتھ خدمت ملک کر رہے تھے۔عورت کی شکل میں دیکھنے کے یہ معنے ہیں کہ ان کو تلطف اور رحم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا کیونکہ عورت کی شکل میں بیٹھے ہوئے کسی کو