رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 84 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 84

84 مشیت کو معلوم کر کے اس سفر کو اختیار کیا۔الفضل 25۔دسمبر 1924ء صفحہ 6 یت کو معلوم کرکے ا 28۔مئی 1924ء 143 فرمایا : ایک دفعہ پادری زویمر * قادیان آیا اس نے حضرت مصلح موعود سے تین چار سوالات کے جواب طلب کئے آپ فرماتے ہیں۔”اس نے تین سوال کئے اور تینوں سوالات کے متعلق قبل از وقت اللہ تعالیٰ نے القاء کر کے مجھے بتادیا کہ ان کا ان سوالات سے اصل غشاء کیا ہے اور باوجود اس کے کہ وہ چکر دے کر پہلے اور سوال کرتا تھا پھر بھی اللہ تعالیٰ نے اس کا منشاء مجھے پر ظاہر کر دیا اور وہ بالکل لاجواب ہو گیا"۔الفضل 18 - اپریل 1942ء صفحہ 8 $1924 144 فرمایا : پیشتر اس کے کہ میں سفر یورپ کے لئے رخصت ہو تا۔میں نے دعا اور استخارہ کیا جس میں مجھے بتلایا گیا کہ میری دو بیویوں کو بعض صدمات پہنچنے والے ہیں۔چنانچہ استخارہ کے دنوں میں بھی میں نے رویا دیکھیں جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ کچھ ابتلاء اور مصائب پیش آنے والے ہیں۔استخارہ کے ایام میں میں نے دیکھا کہ مکان گر رہے ہیں۔بڑا سخت دھماکا ہوا اور بجلی کی طرح آواز آئی جب میں نے دیکھا تو وہ میری پہلی اور دوسری بیوی کے مکان تھے جو دھڑا دھڑ گر رہے ہیں اور ابھی یہ نظارہ میں دیکھ رہا تھا کہ یک لخت وہ مکان بنے بھی شروع ہو گئے اور پہلے سے بہت زیادہ عمدہ اور اعلیٰ بنے ہیں۔ایک مکان کی تیاری میں تو کچھ آدمی کام کرتے نظر آتے ہیں اور ایک بغیر آدمیوں کی مدد سے تیار ہو رہا ہے۔وہ مکان جو بغیر آدمیوں کی مدد کے بنا ہے وہ میری دوسری بیوی کا مکان تھا اور اس میں اس کی وفات کی خبر دی گئی تھی اور جس میں آدمی کام کر رہے تھے جن میں ایک شیخ عبدالرحمان قادیانی تھے اور ایک شیخ فضل الہی۔وہ میری پہلی بیوی کا مکان تھا۔یہ نام بھی بہت عمدہ ہیں جو خدا کے فضل اور رحم پر دلالت کرتے ہیں۔اس میں کسی