رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 67
67 110 $1921 فرمایا : ایک سال کے اندر کی خواب ہے کہ ہماری مسجد بہت وسیع ہے یہاں تک کہ ایک طرف سے دوسری طرف تک نظر نہیں پہنچ سکتی۔صحن مسجد کا با قاعدہ مسجد کی طرح نہیں بلکہ کھلا ہے عید گاہ کی طرح۔اس میں میں نے دیکھا کہ پہلے وائسرائے آیا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے بعد میں بادشاہ نے آنا ہوتا ہے اور وائسرائے انتظام کر رہا ہے۔بعد میں بادشاہ آیا ہے کئی ہزار کی فوج اس کے ہمراہ ہے۔الفضل 4۔مئی 1922ء صفحہ 6 (ب) میں نے دیکھا کہ وائسرائے مسجد میں داخل ہوئے اور وہ تمام انتظام کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے پھر وہ دوسرے مقدس مقامات دیکھنے چلے گئے ہیں۔الفضل 18۔مارچ 1936 ء صفحہ 4 $1921 111 فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا ہے ایک کمرہ میں داخل ہوا ہوں مولوی عطاء الہی صاحب ڈلے والے بیٹھے ہیں اور بھی تین آدمی ہیں وہ کمرہ بیت الدعا کی طرح ہے۔معلوم نہیں کہ اس خواب کاڈلہ کے ساتھ کوئی تعلق ہے یا اس نام کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔الفضل 4 مئی 1922ء صفحہ 6 $1921 112 فرمایا : ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک مکان میں ایک شخص رہتا ہے جس کی شکل میں نے نہیں دیکھی لیکن ایک دوسرا شخص کہتا ہے کہ اس مکان میں ایک بوڑھا فلاسفر رہتا ہے کتابیں پڑھتے پڑھتے اس کی عقل ماری گئی ہے۔اتنے میں میں نے دیکھا ایک شخص نکلا ہے اس کا سرمنڈا ہوا ہے اور فقیروں کے سے اس نے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔میں خیال کرتا ہوں کہ یہ شیطان ہے اس نے مجھ پر حملہ کیا۔میں لاحول پڑھتا ہوں وہ ہٹ جاتا ہے مگر پھر حملہ کرتا ہے پھر میں لاحول پڑھتا ہوں وہ دور ہو جاتا ہے اور اسی طرح بار بار حملہ کرتا ہے اور میں لاحول پڑھتا ہوں آخر میں میں نے اعوذ باللہ پڑھا اور وہ بالکل دور ہو گیا۔الفضل 12۔مئی 1921ء صفحہ 6 نیز دیکھیں۔الفضل 27 جنوری 1935 ء صفحہ 8 و 23۔جون 1944 ء صفحہ 2