رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 68
68 113 9- جون 1921ء فرمایا : آج صبح میں نے رویا میں دیکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں ڈاکٹر صاحب * کے آنے سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور میں نے ان کو اپنے مکان میں سے 16 مرلہ زمین دی ہے اس سے تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر صاحب دنیا کو چھوڑ کر حضرت مسیح موعود کے پاس چلے گئے۔الفضل 9 13 جون 1921 ء صفحہ 1 114 ستمبر 1921ء فرمایا : میں نے ایک رویا میں دیکھا کہ غیر مبائعین میں سے دو بڑے آدمی مجھے ملے ہیں میں ان سے کہتا ہوں دیکھو خد اتعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے کہ جو شخص تمہاری بیعت سے الگ رہے گا میں (یعنی خدا تعالی) اس سے نمازوں کی لذت چھین لوں گا۔یہ سن کر ان میں سے ایک دیوار کی طرف منہ کر کے چیخ چیخ کر رویا اور پھر کہنے لگا کہ خدا کی قسم میری اب ایسی ہی حالت ہے مجھے نمازوں میں بالکل مزا نہیں آتا۔الفضل 26۔ستمبر 1921ء صفحہ 2 $1921 115 فرمایا : میں نے گاند ھربل میں ساگر چند کے ارتداد کے متعلق رؤیا دیکھی تھی میں نے دیکھا کہ میری پگڑی کے پہلے پر تین داغ ہیں اور باقی پگڑی صاف ہے (یہ رویا بیان کرتے ہوئے اپنی پگڑی اتاری اور اس کو دیکھ کر پھر سر پر رکھ لیا) دوسرے دن تین آدمیوں کے ارتداد کے متعلق مخطوط پہنچے۔(1) ساگر چند (2) حکیم سیف الله (3) عبد اللہ للیانی۔الفضل 24 - اکتوبر 1921ء صفحہ 2 1921 116 فرمایا : میں نے ایک رویا میں ایک شخص کو دیکھا ہے مگر میں نہیں جانتا کہ وہ کون شخص ہے۔اس نے مجھے کہا میں تم سے محبت کرتا ہوں اس لئے کہ تم خوشبو سے محبت کرتے ہو۔میں نے اسی ڈاکٹر محمد اسماعیل خاں صاحب کو ژیانی مراد ہیں (مرتب)