رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 55
55 94 فرمایا : ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ایک ڈاکٹر مطلوب خان جو کالج سے عراق میں بھیجے گئے تھے ان کے متعلق ان کے ساتھیوں کی طرف سے اور سرکاری طور پر خبر آئی کہ وہ فوت ہو گیا ہے۔ان کے والد اس خبر سے تھوڑا عرصہ پہلے قادیان آئے تھے جو بہت بوڑھے تھے۔مجھے خیال تھا کہ مطلوب خاں اپنے باپ کا اکیلا بیٹا ہے بعد میں معلوم ہوا وہ سات بھائی ہیں۔ماں باپ کا ایک بیٹا ہونے کے خیال سے اور اس کے باپ کے بوڑھا ہونے پر مجھے قلق ہوا ادھر ہمارے میڈیکل سکول کے لڑکوں کو جب اس کی موت کا حال معلوم ہوا تو انہوں نے کہا وہ ملٹری خدمات کرنے سے انکار کر دیں گے۔مجھے لڑکوں میں بے ہمتی پیدا ہونے کے خیال سے بھی قلق ہوا۔اس پر میں نے دعا کی اور مجھے رویا میں بتایا گیا کہ گھبراؤ نہیں وہ زندہ ہے۔میں نے صبح کے وقت اپنے بھائی کو یہ بتایا اور انہوں نے اس کے رشتہ دار کو بتایا اور یہ خبر عام ہو گئی۔اس سے کچھ دنوں کے بعد خبر آئی کہ وہ زندہ ہے۔دشمن کے قبضہ میں آ گیا تھا غلطی سے مردہ سمجھ لیا گیا۔الفضل مارچ 1921ء صفحہ 4۔نیز دیکھیں الفضل 9 اکتوبر 1922 ء صفحہ 5 و 18۔نومبر 1924 ء صفحہ 26۔ستمبر 1930ء صفحہ 6 و13 - جولائی 1933 ء صفحہ 6 و 20۔مئی 1934 ء صفحہ 11 - 12 و 18۔فروری 1959ء صفحہ 8 6۔اکتوبر 1961ء صفحہ 3 اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام صفحہ 119 - ہستی باری تعالٰی صفحہ 74 ( تقریر جلسہ سالانہ 1921ء) تبلیغ حق ( تقریر لائل پور اور 8 اپریل 1934ء) صفحہ 83-84 اور الموعود ( تقریر جلسہ سالانہ 28 دسمبر 1944ء) صفحہ 127 131 95 1920 فرمایا : چند ہی ماہ ہوئے قرآن کریم کی ایک آیت وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا پر غور کرتے ہوئے مجھے بتایا گیا کہ انسان کا جسم ظاہری کھانے سے ہی نہیں بنتا بلکہ اخلاق سے بھی اس کا گوشت پوست بنتا ہے۔یہ ایک خاص مضمون میری سمجھ میں آیا اور میں نے اسے درس میں بیان کیا۔الفضل 14 فروری 1921 ء صفحہ 8)