رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 570
570 اقبال مرحوم اور شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بیٹھے ہیں اور ایک دوسرے کو کچھ فارسی کے شعر سنا رہے ہیں اور قرآن شریف کی تلاوت بھی کر رہے ہیں اور مجھے ایسا معلوم ہوا کہ قرآن شریف کی تلاوت شیخ یعقوب علی عرفانی کر رہے ہیں۔میں اوپر کی منزل سے اتر کر نیچے آیا اور ایک اور شخص جو ان لوگوں کے پاس تھا اس سے پوچھا کہ یہاں کیا ہو رہا ہے اس نے کہا کہ ڈاکٹر سر محمد اقبال مرحوم نے فارسی کے شعر شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو سنائے تھے اور شیخ یعقوب علی صاحب نے پرانے شعراء کے کچھ شعر سرا قبال کو سنائے تھے جن کو سرا قبال نے بہت پسند کیا اور شیخ صاحب کے پڑھنے کو بھی بہت پسند کیا پھر شیخ یعقوب علی صاحب نے کچھ قرآن شریف پڑھ کر سرا قبال کو سنایا میں نے کہا قرآن شریف پڑھنا سرا قبال کو کیسا پسند آیا اس شخص نے جواب دیا کہ شیخ صاحب کی آواز میں کچھ زیادہ خوبصورتی نہیں تھی اور سرا قبال کو ان کی آواز کچھ زیادہ پسند نہیں آئی تھی اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔رویا میں میں نے سر محمد اقبال صاحب مرحوم کو دیکھا بھی۔جیسا کہ آج سے چوبیس پچیس سال پہلے ان کی شکل ہوتی تھی ویسی ہی ان کی شکل رویا میں دیکھی رویا میں جب میں ابھی اوپر کے کمروں میں تھا میں نے دیکھا کہ سر محمد اقبال مرحوم نے ایک رقعہ میری طرف بھیجا اس کا مضمون یہ تھا کہ ہم اس وقت فارسی کے شعر ایک دوسرے کو سنا رہے ہیں اور میں آپ کو یہ رقعہ اس لئے لکھ رہا ہوں کہ کسی زمانہ میں آپ کے خاندان کی زبان فارسی تھی (جیسا کہ فی الواقع تھی عورتیں بھی گھر میں فارسی بولتی تھیں اور مرد خط و کتابت فارسی میں کرتے تھے) میں نے سمجھا کہ سرا قبال مجھ سے چاہتے ہیں کہ میرا بھی کوئی فارسی کلام ہو تو ان کو بھجواؤں میں اس رقعہ کو پڑھ کر سخت شرمندہ ہوا اور میں نے کہا ہم لوگوں نے اپنی زبان کس طرح بھلا دی ہے۔میں نے تو فارسی میں شعر نہیں کہے ہوئے۔اب میں ان کو کیا بھجواؤں۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت خلیفہ اول فارسی کے سخت مخالف تھے گو مثنوی مولانا روم انہوں نے مجھے سبقاً پڑھائی۔فرماتے تھے کہ میاں مجھے فارسی سے بغض ہے کیونکہ فارسی نے عربی کی جگہ لے لی ہے اور عربی دنیا سے مٹ گئی ہے اس وجہ سے ہم لوگوں کو بھی فارسی پڑھنے کی طرف توجہ نہیں رہی حالا نکہ اردو عربی جاننے والے کے لئے فارسی کوئی حقیقت نہیں رکھتی چند مہینے میں اچھی فارسی سیکھ سکتا ہے اگر میں ان کے اس قول سے انتنا متاثر نہ ہو تا تو کم از کم فارسی دان دنیا سے قریب ترین تعلق پیدا کر