رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 553
553 کا دامن ایسے داغ سے پاک ہے لیکن بعض لوگ ایسا شبہ کریں گے لیکن اللہ تعالٰی برداشت کی طاقت دے گا اور ان وساوس کے شکاروں کے حیلوں اور تدبیروں سے نجات بخشے گا۔میں نے دیکھا ( شروع 1954ء کی بات ہے) کہ احمدیہ جماعت کے متعلق کوئی فرشتہ کہتا ہے كه أُعْلِمَتْ بِهَا وَ اُعْجِبَتُ بِهَا یعنی فلاں امر کی اس کو خبر دی گئی اور اس بات سے اسے خوش کیا گیا۔یہ مجھ پر حملہ سے پہلے کا الہام ہے ممکن ہے اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ اس حملہ سے بچالے گا اور جماعت کو اس سے خوشی پہنچے گی یا ممکن ہے کہ کوئی اور خوشخبری مراد ہو جو اللہ تعالیٰ جماعت کو پہنچائے گا۔میں نے دیکھا کہ حضرت اماں جان) کے متعلق کوئی کہتا ہے رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً یعنی خدا سے وہ راضی ہیں اور خدا ان سے راضی ہے۔الفضل 6۔اکتوبر 1954ء صفحہ 6-5 13/12۔ستمبر 1954ء 591 فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں اور اس مکان میں ہوں جو مرزا نظام الدین صاحب کا ہے ( یہ عجیب بات ہے کہ گو ریاست کے وارث ہمارے دادا قرار پائے تھے اور ان کو ریاست کے وارث ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ نے زائد حصہ دیا تھا لیکن مکانات کے لحاظ سے وہ مکانات بہت شاندار تھے جو مرزا نظام الدین صاحب کے حصہ میں آئے جو ہمارے دادا کے چھوٹے بھائی کی اولاد تھے۔ان کے مکان میں بڑے بڑے ہاں تھے جیسے کہ دتی کے شاہی زمانہ کے مکانات ہوتے ہیں) خواب میں مجھے وہ مکان اور بھی زیادہ وسیع معلوم ہوتا ہے اور اندرون خانہ کے صحن کی جگہ بھی بڑے بڑے وسیع کمرے بنے ہوئے نظر آتے ہیں ان کمروں میں بہت سا سامان رکھا ہے جیسے کہ نمائش کا ہوتا ہے میں بھی وہاں ہوں گھر کے کچھ اور افراد بھی۔اس وقت مجھے کسی نے کہا اس سامان میں دو ہاتھ کے لکھے ہوئے قرآن شریف ہیں جو بہت پرانے زمانہ کے ہیں میں یہ سن کر اس طرف چل پڑا جدھر وہ قرآن شریف رکھے ہیں تاکہ ان کو سنبھال کر کسی محفوظ جگہ پر رکھ دوں میں نے جب وہ قرآن شریف اٹھائے تو بجائے دو کے تین نکلے ان میں سے ایک اتنا پرانا تھا کہ بوسیدہ ہو کر اس کی جلد ٹوٹ گئی تھی وہ جلد بھی نہایت اعلیٰ طلائی کام کی تھی جلد کے گتے کے گر جانے کی وجہ سے قرآن کریم کے اصل صفحات ننگے ہو گئے اور میں نے