رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 552 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 552

552 جواب بھی نہیں دیا۔اس پر ان میں سے ایک نے کہا کہ سلام کا جواب دینا تو ضروری ہوتا ہے تب میں نے بادل نخواستہ وعلیکم السلام کہا اور سیڑھیاں چڑھنی شروع کر دیں۔دار المسیح کے دروازے پر میں نے دوستوں کو رخصت کیا اور آپ گھر میں داخل ہوا دروازہ کے اندر میں نے دیکھا کہ دروازہ کے ساتھ بہت سی زنجیریں بندھی ہوئی ہیں اور ہر زنجیر کے ساتھ ایک کتا بندھا ہوا ہے مگر وہ عجیب قسم کے کتے ہیں مرغی سے لے کر بڑی ہلی تک کے قد کے ہیں وہ کتے میرے پاؤں کے چاروں طرف اپنی زنجیروں سمیت لیٹ گئے ہیں میں نے طبعی کراہت کی وجہ سے اپنے پیران سے چھڑوائے اور سامنے کے دالان میں گھس گیا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام رہا کرتے تھے اور خواب میں بھی اس جگہ موجود تھے لیکن کتوں کے خیال سے میں دالان میں ٹھہرا نہیں۔سامنے کے صحن میں چلا گیا وہاں خاندان کا ایک نوجوان کھڑا ہے میں نے اسے کہا تم نے اتنے کتے کیوں باندھ چھوڑے ہیں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بات کرنی تھی مگر کتوں کی نفرت کی وجہ سے ادھر باہر آنا پڑا۔اس نوجوان نے کتوں کو دھکیل کر دروازے بند کر دیئے اور مجھے کسی نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بلاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا بات ہوئی ہے میں اندر گیا تو دیکھا کہ ایک وسیع تخت پوش پر آپ بھی لیٹے ہوئے ہیں اور حضرت اماں جان بھی لیٹی ہوئی ہیں۔میرے وہاں پہنچنے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیٹھ گئے اور میں نے زمین کے فرش پر بیٹھ کر آپ سے مصافحہ کیا آپ اس وقت دہلے معلوم ہوتے ہیں مگر رنگ زیادہ سفید اور سرخی مائل ہے مصافحہ کرتے وقت میں نے ہاتھ کو بوسہ بھی دیا اور مجھے رقت آگئی ہے میری رقت کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگے اور حضرت اماں جان بھی رونے لگ گئیں جس کی آواز بھی سنائی دیتی تھی اور اسی رقت کی حالت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چہرہ پر افسردگی کے آثار بڑھتے گئے جب میں سب واقعہ سنا چکا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا افسوس ان لوگوں نے تو ہمارا ان کے ساتھ مل کر رہنا بھی مشکل بنا دیا ہے اس پر میری آنکھ کھل گئی۔جو آ ایک ایسا فعل ہے جس میں بغیر انجام کے واضح ہونے کے انسان اپنے مال کو خطرہ میں ڈال دیتا ہے ممکن ہے اس سے مراد یہ ہو کہ پاکستان یا ہندوستان کی حکومت احمدیوں پر کوئی سیاسی شبہ کرے گی۔سیاسی چالبازی بھی جوئے کے ہم رنگ ہوتی ہے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ جماعت