رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 538 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 538

538 طرف آجاؤ وہ یہ آواز سن کر شیخ صاحب کی طرف لوٹے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس خیال سے کہ شیخ صاحب مسلمان ہیں ان کے اندر کچھ تردد پیدا ہوا۔جو نہی ان کے دل میں کچھ تردد پیدا ہوا میں نے دیکھا ان کے پاؤں کے ارد گرد کیچڑ لگا ہوا۔ان کے کپڑے میلے ہو گئے اور ان کی شکل مسخ ہو گئی گویا ایک مسلمان کی طرف آنے سے انقباض ہونے سے خدا تعالیٰ نے ان کی یہ حالت کر دی اور اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔☆ پہلی دو رؤیا پاکستان کے متعلق معلوم ہوتی ہیں دوسری ہندوستان کے متعلق۔معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کچھ فتنے اٹھتے رہیں گے اور شاید ہماری جماعت کے لئے بھی کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن آگ جلانے والے سامانوں سے ہی خدا تعالیٰ آگ بجھانے کا کام لے گا۔جوٹ جو میں نے رویا میں دیکھی اس کی تعبیر اس وقت تک میں نہیں سمجھ سکا تاش عام طور پر مقابلہ کے لئے کھیلا جاتا ہے اس سے اس طرف اشارہ ہے کہ ایک مقابلہ کے سامان پیدا ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ ایک کھیل سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔جن لوگوں کو دکھایا گیا ہے ان کے نام مبارک ہیں۔آخری رویا مرزا شریف احمد صاحب اور مرزا ناصر احمد صاحب کی گرفتاری سے چند دن پہلے کی ہے اور بظاہر انہی کے متعلق ہے اور خبر دی گئی ہے کہ جو سامان اس فتنہ کا موجب بنے ہیں وہی بھلائی کا موجب ہو جائیں گے۔المصلح 27۔جون 1953ء صفحہ 4 579 25۔اکتوبر 1953ء فرمایا : آج رات دو بجے کے قریب میں نے ایک رویا میں دیکھا کہ پنسل سے لکھے ہوئے کچھ نوٹ ہیں جو کسی مصنف یا مورخ کے ہیں اور انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں۔پنسل بھی Copying یا Blue رنگ کی ہے نوٹ صاف طور پر نہیں پڑھے جاتے اور جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان نوٹوں میں یہ بحث کی گئی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مسلمان اتنی جلدی خراب ہو گئے باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان ہیں ان سے مراد رویا 574 اور 576 ہیں جو اس پرچہ میں جس میں یہ رویا چھپی ، شائع ہوئیں اور نمبر1 اور نمبر 2 کے طور پر درج ہیں (مرتب)