رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 533 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 533

533 ہیں دی ہے کہ یہ انہیں پہنچادو انہوں نے کچھ دال پہلے نکال کر رکھ دی ہے گویا گھر والوں کے لئے پھر اس میں سے ایک مٹھی بھر دال نکالی ہے جو بریانی بن چکی ہے۔صبح ہی وہ ہمارے گھر آئیں تو میں نے ان سے کہا کہ رات تمہارے خسر کو اس حالت میں دیکھا ہے انہوں نے بتایا کہ عجیب بات ہے کہ پیر صاحب کے بیٹے اور ان کے خاوند نے کل خزانہ میں ایک کلرک کی غلطی سے ایک شخص کو پانچ سو روپیہ زائد دے دیا جس کی وجہ سے ساری رات پریشانی رہی اور صبح آدمی اس روپیہ کی وصولی کے لئے گئے۔الفضل 8۔فروری 1953ء صفحہ 2 مارچ 1953ء 572 فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک شخص کے پاس ایک مضمون ہے جس پر یہ لکھا ہوا ہے کہ قرآن اور حدیث کی رو سے اگر یہ یہ حالات ہوں تو ایسے ایسے نتائج نکلتے ہیں (جاگتے وقت مجھے یہ مضمون یاد تھا لیکن اب بھول گیا ہے) اس پر ایک شخص نے جس کی شکل حضرت خلیفہ اول سے ملتی ہے اور میں نے پہلے یہی سمجھا کہ حضرت خلیفہ اول ہیں آگے بڑھا اور اس کے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہے اور اس نے کہا قرآن و حدیث سے یہ بات کہاں سے نکلتی ہے ؟ گویا اس کی تردید کی۔اس پر میں نے آگے بڑھ کر کہا قرآن و حدیث سے یہ بات نکلتی ہے اس وقت اس شخص کا چہرہ دیکھنے سے میں نے معلوم کیا کہ وہ حضرت خلیفہ اول سے صرف سطحی مشابہت رکھتا ہے ورنہ اس کا ناک آپ کی ناک سے چھوٹا ہے چہرہ آپ کے چہرہ سے پتلا ہے ماتھا آپ کی طرح چکلا تو ہے مگر اس کی شکل اور ہے سر کے بال کالے ہیں مگر موٹے ہیں اور اس طرح مڑے ہوئے ہیں جیسے چھوٹے پٹوں کو بعض لوگ موڑ لیتے ہیں اور سر پر ایک کپڑے کی ٹوپی ہے غرض کچھ مشاہتیں تو اس کی شکل کو حضرت خلیفہ اول کی شکل سے ہیں مگر ہے وہ کوئی اور شخص۔المصلح 27۔جون 1953ء صفحہ 3 573 جون 1953ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ گویا اللہ تعالیٰ کی صفت یکتائی ظاہر ہوئی اور وہ میری طرف متوجہ ہے اور میں اس کی طرف متوجہ ہوں۔المصلح 27۔جون 1953 ء صفحہ 3