رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 526 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 526

526 وہ باہر سے مٹی اٹھا اٹھا کے اس کی دیواروں کے ساتھ ڈلوار رہے ہیں مجھے دیکھ کر وہ آگئے اور کہنے لگے کہ ہمارے لئے تو ضرورت ہے کہ کوئی جگہ الگ خرید کر وہاں مکان بنا ئیں یہ غیر احمدی لوگ ہمارے اتنے دشمن ہیں کہ دیکھیں ہمیں مٹی بھی اٹھانے نہیں دیتے اور یہ ہماری ہمسائگت کو بھی برداشت نہیں کر سکتے مجھے اس وقت رویا میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ چوہدری صاحب زیادتی کر رہے ہیں چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ چوہدری صاحب غالبا آپ مٹی ایک ایسی جگہ سے اٹھا رہے ہیں جہاں سے اٹھانے سے پبلک کو نقصان پہنچتا ہے اس لئے آپ کو کمیٹی روکتی ہے پس آپ کو ان پر بدظنی نہیں کرنی چاہئے آخر کسی کام سے پبلک کو نقصان پہنچے تو اس کو روکنا ہی اچھا ہوتا ہے اسی جگہ پر پاس ہی گھر کی مستورات بھی بیٹھی ہوئی ہیں میں ان سے بات کر کے ان مستورات کے پاس آیا وہاں دو بچے کھیل رہے ہیں حضرت (اماں جان) وہاں ہیں وہ ان بچوں کی طرف اشارہ کر کے کہتی ہیں کہ ان بچوں کو جانتے ہو ؟ میں کہتا ہوں ہاں! ہاں ! یہ لڑکے چوہدری رحیم بخش کے رشتہ داروں کے لڑکے ہیں (نام پوری طرح یاد نہیں رہا غالبار حیم بخش یا اس سے ملتا جلتا نام تھا اور وہ رشتہ دار راہوالی کے رہنے والے ہیں میرے چوہدری رحیم بخش صاحب کہنے پر حضرت اماں جان) کے چہرے سے کچھ تعجب کے آثار ظاہر ہوئے کہ گویا میں نام غلط لے رہا ہوں اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہا ہوں کہ میں ان کو جانتا ہوں اس پر میں نے جھٹ کہا کہ ہاں وہی چوہدری رحیم بخش جن کو چوہدری محمد شریف بھی کہتے ہیں منٹگمری والے گویا خواب میں میں چوہدری محمد شریف صاحب کا دوسرا نام رحیم بخش بھی سمجھتا ہوں۔راہوالی گوجرانوالہ کا ایک گاؤں ہے میرے علم میں تو چوہدری محمد شریف صاحب کی وہاں کوئی رشتہ داری نہیں۔ممکن ہے کوئی پرانے زمانہ کی رشتہ داری ہو اور ممکن ہے راہوالی ضلع سیالکوٹ میں بھی کوئی گاؤں ہو جہاں کے وہ اصل باشندے ہیں یا شاید اس کی کوئی اور تعبیر ہو۔راہوالی کے معنے راستہ والے کے ہوتے ہیں۔صراط مستقیم کے معنی بھی اس میں پائے جاسکتے ہیں یہ بات کر کے میں مستورات سے الگ ہوا تو چوہدری محمد شریف صاحب بھی آگے کھڑے ہیں اور ان کے والد نواب محمد دین صاحب مرحوم بھی ہیں اور ساتھ ان کے چوہدری محمد شریف صاحب کی والدہ مرحومہ یعنی نواب محمد دین صاحب مرحوم کی بیوی بھی ہیں نواب صاحب اچھے مضبوط معلوم ہوتے ہیں اور ان کی بیوی اچھی جو ان معلوم ہوتی ہے چوہدری محمد شریف صاحب پر نظر