رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 499 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 499

499 دیکھیں تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ اس میں کمزوری پائی جاتی ہے اور جب عورت کی شکل میں کسی کو کام کرتے دیکھیں تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ کام بھی کرتا ہے اور سختی اور زبر دستی سے بھی پر ہیز کرتا ہے۔الفضل 30۔اکتوبر 1951ء صفحہ 7 نومبر 1951ء 536 فرمایا : میں نے دیکھا کہ گویا ہم قادیان سے ہجرت کر رہے ہیں۔یہ خیال نہیں آتا کہ وہی ہجرت ہے جو پہلے ہو چکی ہے اور اسی کا دوبارہ نظارہ دکھایا گیا ہے یا کوئی نئی ہجرت ہے حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام بھی ساتھ ہیں گویا وہ ہجرت کر رہے ہیں اور میں ان کے ساتھ ہوں۔جماعت نے اس خیال سے کہ پہلو پر سے کوئی حملہ نہ کرے تمام رستہ پر ایک طرف رسه باندھا ہوا ہے اور دوسری طرف ریل یا ایسی ہی کسی چیز کی پٹری ہے درمیان میں چھوٹا سا رستہ ہے جس پر سے ہم گزر رہے ہیں۔میں آپ کے ساتھ چل رہا ہوں اور ادب سے ایک دو قدم آپ سے پیچھے رہتا ہوں لیکن جہاں رستہ تنگ ہو جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ باہر والی جانب آپ کے قریب ہو جائے گی اور حملہ کا امکان زیادہ ہو جائے گا وہاں میں تیز قدم چل کر آپ کے پہلو میں ساتھ ساتھ چلنا شروع کر دیتا ہوں تاکہ اگر حملہ ہو تو اس کی زد آپ پر نہ پڑے اسی حالت میں میری آنکھ کھل گئی۔الفضل 30۔نومبر1 195 ء صفحہ 2 537 مبر 1951ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ حضرت خلیفہ اول اپنے مطب میں بیٹھے ہوئے ہیں مگر وہ مطب اس شکل کا نہیں جیسے وہ مطلب تھا جس میں آپ بیٹھا کرتے تھے آپ کے پاس میں اور ایک اور نوجوان آدمی بیٹھے ہیں میں بھی اس وقت کوئی میں بائیس سال کی عمر کا معلوم ہو تا ہوں حضرت خلیفہ اول فرماتے ہیں کہ فلاں نکاح جو ہوا ہے وہ شاید مشتبہ ہے اور میرے دل میں خیال آتا ہے کہ ہم اس لڑکی کا کسی دوسری جگہ نکاح کر دیں اس پر وہ دوسرا نوجوان جو بیٹھا ہے اور جو آپ کا شاگر و معلوم ہوتا ہے کہتا ہے حضور کیا یہ درست ہو گا جب نکاح ہو چکا تو پھر دوسری جگہ نکاح کے کیا معنے ؟ حضرت خلیفہ اول کو کچھ تردد سا معلوم ہوتا ہے مگر وہ کچھ تھوڑی سی اس سے بحث