رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 464
464 نہیں ہو ئیں بلکہ زندہ ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں نے اپنی زندگی تبلیغ دین کے لئے وقف کی ہے اور میں ان سے کہتا ہوں کہ پھوپھی ! تبلیغ دین کے لئے تو بڑے علم کی ضرورت ہے آپ دنیا کے مختلف حصوں میں کس طرح تبلیغ کر سکیں گی اس پر وہ کہتی ہیں کہ میں تبلیغ کر سکتی ہوں یہ کونسی مشکل بات ہے اس کے بعد وہ کہتی ہیں کہ سردست تو میں قادیان جانا چاہتی ہوں اس کے آگے کچھ حصہ رویا کا مجھے بھول گیا ہے کیونکہ یہ رویا دیکھے ہوئے دیر ہو گئی ہے۔آخر میں میں نے دیکھا کہ میری بیوئی بشری بیگم اسی سلسلہ میں ان سے کوئی مذاق کی بات کرتی ہیں مثلاً کوئی ایسا فقرہ کہتی ہیں کہ پھوپھی آپ قادیان جا کر کیا کریں گی یا پھوپھی آپ تبلیغ کس طرح کریں گی مگر وہ فقرہ مجھے یاد نہیں رہا پھوپھی فضل النساء صاحبہ بھی ان کا کچھ جواب دیتی ہیں۔میں نے بھی ان کی دل جوئی کے لئے ہاتھ سے بشری کی گردن پکڑ لی اور ہنستے ہوئے کہا پھوپھی ! دیکھو سیدانی کو منہ لگایا تو کیسی گستاخ ہو گئی ہیں اور اب آپ سے مذاق کرتی ہیں یہ کہہ کر میں نے زور دے کر بشری بیگم کو ان کے ساتھ لٹا دیا اور خواب میں میں خیال کرتا ہوں کہ ایک اور عورت بھی ان کے ساتھ لیٹی ہوئی ہے۔اس وقت میں بھی اپنی پھوپھی کے ساتھ لیٹنا چاہتا ہوں لیکن اس خیال سے کہ وہ نامحرم عورت میرے قریب نہ ہو۔میں نے اس عورت اور پھوپھی صاحبہ مرحومہ کے در میان بشری بیگم صاحبہ کو لٹا دیا تا کہ ان دونوں کے درمیان میں خود لیسٹ سکوں اس پر میری آنکھ کھل گئی۔اس رویا میں فضل النساء صاحبہ کا دین کے لئے اپنی زندگی وقف کرنا ایک نہایت ہی مبارک بشارت ہے اور اس طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عورتوں میں سے بہترین عورتوں کے لئے دین کے لئے جوش عطا فرمائے گا اور وہ دنیا کے تمام گوشوں میں احمدیت کی تبلیغ کر سکیں گی اور میرا اپنی پھوپھی صاحبہ اور بشری بیگم کے درمیان لیٹنا میرے لئے ذاتی طور پر بھی بشارت ہے کہ اللہ کا فضل اور بشارت میرے شامل حال رہے گی۔الفضل 23۔نومبر 1950ء صفحہ 3 508 نومبر 1950ء فرمایا : مشرقی پنجاب سے ہجرت کے بعد قادیان سے نکلنے والے کیا اور مشرقی پنجاب سے دوسرے نکلنے والے کیا سب کو جو مالی نقصان پہنچا ہے اس کا اندازہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی