رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 460
460 مکہ والوں نے آپ پر شدید ظلم کئے جب حضرت ابو بکر نے سخت الفاظ استعمال کئے تو آپ نے فرمایا ابو بکر مکہ کی حرمت کا خیال رکھو اور پھر آپ نے فرمایا اے مکہ تو مجھے بڑا پیارا ہے مگر تیرے باشندوں نے مجھے یہاں رہنے نہیں دیا اس لئے میں یہاں سے جا رہا ہوں۔میں نے کہا آپ نے خدا کے لئے ایک بڑی پیاری چیز قربان کی۔آپ نے خدا کے لئے اپنا وہ وطن چھوڑا جو آپ کو بے حد پیارا تھا جس میں مقدس مذہبی مقامات تھے اور جس کے لئے آپ کے خاندان کی قوت اور جدوجہد خرچ ہوتی رہتی تھی بہر حال آپ نے ان میں سے کسی چیز کی بھی پرواہ نہ کی اور مکہ سے جاتے ہوئے یہ الفاظ کہے کہ اے بلکہ تو مجھے بڑا پیارا ہے مگر میں تجھے چھوڑتا ہوں کیونکہ خدا کا نام لینے کی یہاں اجازت نہیں۔یہ محمد رسول اللہ کا عشق تھا جس کا آپ نے مظاہرہ کیا مگر میں نے کہا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بعثت کے تیرھویں سال اس عشق کا اظہار کیا اور خد اتعالیٰ نے اس سے سال بھر پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہ دیا إِنَّ الَّذِى فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ (القصص : 86) اسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنی ذات ہی کی قسم کہ لوگ تجھے مکہ سے نکال دیں گے مگر میں تجھے ضرور اس شہر میں واپس لاؤں گا میں نے کہا دیکھو خداتعالی کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنا عشق تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعد میں اپنے عشق کا اظہار کرتے ہیں اور خداتعالی پہلے سے اپنے عشق کا اظہار کرتے ہوئے کہہ دیتا ہے کہ اے محمد رسول اللہ یہ تجھے مکہ سے تو نکال دیں کے مگر مجھے بھی تجھ سے عشق ہے میں یہ نہیں برداشت کر سکتا کہ یہ لوگ تیری ہتک کریں اور اس لئے میں ضرور تجھے اس شہر میں واپس لاؤں گا گویا عشق کا ایک مقابلہ تھا جو خداتعالی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جاری تھا اس کے بعد میں نے ایک اور مثال بھی دی مگر وہ مجھے یاد نہیں رہی بہر حال رویا میں جو نکتہ میں نے بیان کیا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ اس پر ایک بڑا وسیع مضمون تیار ہو سکتا ہے اور ایک خاصہ لطیف رسالہ اس بات پر لکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر قربانی کا جواب اللہ تعالی نے غیر معمولی رنگ میں پہلے سے دے رکھا تھا اللہ تعالیٰ کے لئے قربانی کا لفظ تو استعمال نہیں ہو سکتا۔یہی کہا جا سکتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ایک رنگ میں خدا تعالیٰ سے اظہار عشق کرتے تو خداتعالی بھی ویسے ہی رنگ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار عشق کرتا اور اس