رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 445 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 445

445 495 اپریل 1950ء فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ جیسے میں قادیان میں ہوں اور باہر کے محلہ سے جس طرف سے پہلے زمانہ میں یکے وغیرہ آتے تھے آ رہا ہوں بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی میرے ساتھ ہیں وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دشمن کے نرغہ میں گھر جائے تو وہ کیا طریق اختیار کرے۔اگر وہ اندر چھپ کر اپنے دن گزارے تو کیا یہ ایمان کے خلاف تو نہ ہو گا۔میں نے ان کے جواب میں کہا کہ یہ امرنا جائز نہیں ہے۔اس وقت میں سمجھتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود مجھے ایک شخص کمرہ میں سے نکال کر دکھایا تھا اور بتایا تھا کہ یہ اس طرح دشمن کے نرغہ میں گھر گیا تھا مگر گھر میں پوشیدہ رہ کر اس نے دن گزارے چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عملاً مجھے ایک شخص ایک کمرہ سے جو (میاں عبد اللہ کے مکان میں تھا) نکال کر دکھایا جو دشمن کے نرغہ میں گھر گیا تھا اور اس نے پوشیدہ رہ کر دن گزارے تھے پھر میں نے مزید وضاحت کے لئے کہا کہ میاں عبد اللہ صاحب جلد ساز کے گھر میں تھا یعنی اس مکان میں جو قادیان میں تھا۔اس کے بعد میں گھر میں داخل ہوا اس وقت میرے ہاتھ میں ایک ڈبہ ہے اور ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب بھی وہیں موجود ہیں۔میں نے وہ ڈبہ انہیں دکھایا اور کہا کہ میری طبیعت خراب رہتی ہے اور یہ دوا کسی نے جگر کے مقام پر لیپ کرنے کے لئے بنائی ہے مگر میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس میں پارہ نہ ہو چونکہ میرے دانت آگے ہی کمزور ہیں پارہ دانتوں کے لئے مضر چیز ہے اس لئے میں ڈرتا ہوں کہ کہیں ہاتھ کو دوا لگے اور ہاتھ دانتوں کو لگیں اور دانت خراب ہو جائیں۔انہوں نے کہا اس میں پارہ نہیں وہ ڈبہ ایسا ہے جیسے انٹی فلو جسٹین کا ہوتا ہے مگر اس میں جو دوائی نظر آرہی ہے وہ ذرا بھورے رنگ کی ہے۔یوں وہ ڈبہ بند ہے مگر کشفی طور پر مجھے اس کے اندر کی دوائی بھی دکھائی دے رہی ہے اور وہ بھورے رنگ کی ہے۔اس رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکن ہے بعض جگہ احمدیوں کے لئے ایسا فتنہ پیدا ہو کہ ان کے لئے کھلے بندوں پھرنا مشکل ہو جائے خواب کے دوسرے حصہ میں مجھے اپنے علاج کی طرف توجہ دلائی گئی ہے ممکن ہے میرے جگر میں خرابی ہو جس کی وجہ سے باقی عوارض پیدا ہو رہے