رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 436 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 436

436 486 نومبر 1949ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک جلسہ میں ہوں اور تقریر کر رہا ہوں جلسہ گاہ کے ساتھ ہی چپو ترا بنا ہوا ہے اور اس پر بھی کچھ دوست بیٹھے ہوئے ہیں جن میں مفتی محمد صادق صاحب بھی ہیں اور مفتی صاحب کے پاس وہ شخص بھی بیٹھا ہوا ہے جس کے متعلق پہلی خواب میں میں نے دیکھا تھا کہ وہ مجھ پر حملہ آور ہوا ہے مفتی صاحب نے ایک رقعہ پر ایک سوال لکھ کر بھیجا کہ یہ صاحب اس کا جواب پوچھتے ہیں۔میں نے وہ سوال پڑھا تو مجھ پر یہ اثر ہوا کہ سوال کرنے والے کی غرض سوال نہیں بلکہ اظہار تعلق کر کے وہ سابق کشیدگی دور کرنا چاہتا ہے۔الفضل 25۔نومبر 21949 نومبر 1949ء 487 فرمایا : خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے خلیفہ کی مدد کرے گا اور اس کی دعاؤں کو سنے گا اور اس کے لئے دو فضلوں کے دروازے کھولے گا۔یعنی مادی بھی اور روحانی بھی اور وہ اس کے مردہ کاموں کو زندہ کرے گا اور نا امیدی میں سے اس کے لئے امید کی راہیں نکالے گا۔الفضل 25۔نومبر 1949ء صفحہ 3 488 نومبر 1949ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ آنریبل نواب زادہ لیاقت علی خان صاحب وزیر اعظم پاکستان مجھے ملنے کے لئے آئے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پاس کوئی شکایتیں کی گئی ہیں میں ایک وسیع مکان میں ہوں جہاں وہ میرے پاس آئے ہیں مگر ان کا رویہ نہایت شریفانہ ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان شکایتوں کو حل تو کرنا چاہتے ہیں مگر بغیر تحقیقات کے ان پر یقین لانا پسند نہیں کرتے۔مختلف سوالات انہوں نے مجھ سے کئے جن کے میں نے جوابات دیئے مگر وہ مجھے یاد نہیں رہے اس کے بعد وہ کہتے ہیں۔میں نے سنا ہے کہ قادیان کے لوگوں کو حکومت ہندوستان نے تین تھے دیئے ہیں۔وہ تھے انہوں نے بیان بھی کئے مگر مجھے یاد نہیں رہے۔ان کا مطلب یہ