رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 435 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 435

435 جگہ پر رکھ دی ہیں اور مسجد صاف ہو گئی ہے۔تعبیر : موت کے معنے لازمی موت کے نہیں ہوتے بلکہ بعض دفعہ قربانی بھی موت کی شکل میں دکھائی جاتی ہے اور بعض دفعہ اس کے معنے لفظی بھی ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ بات کس رنگ میں پوری ہونے والی ہے لیکن بہر حال اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت پر بعض بڑے بڑے ابتلاء ابھی آنے والے ہیں جن میں اسے جانی قربانی بھی پیش کرنے پڑی گی اور وہ لوگ خوش قسمت ہوں گے جو دلیری کے ساتھ یہ جانی قربانیاں پیش کریں گے اللہ تعالی ان کے ذریعہ سلسلے کو زندہ رکھے گا اور اس کی ترقی کے سامان پیدا کرے گا۔الفضل 25۔جنوری 1950ء صفحہ 3 484 ستمبر 1949ء فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک جگہ پر بیٹھا ہوں۔چوہدری شاہ نواز صاحب سیالکوٹ والے جو کراچی میں تجارت کرتے ہیں وہ آئے ہیں اور ایک تین چار ماہ کا بچہ جو انہوں نے گود میں اٹھایا ہوا ہے وہ لے کر انہوں نے میری گود میں بٹھا دیا جیسا کہ بچے کو پیار دلوانے کے لئے بٹھاتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ چوہدری شاہ نواز صاحب کا لڑکا ہے رنگ سانولا موٹا تازہ اور ذہین لڑکا معلوم ہوتا ہے۔نہ معلوم اس سے یہ مراد ہے کہ ان کے ایک اور لڑکا ہونے والا ہے یا کسی مشکل کام میں ان کو کامیابی ہونے والی ہے۔الفضل 25۔نومبر1949ء صفحہ 4 نومبر 1949ء : 485 فرمایا میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور میری دعاؤں کی قبولیت سے میرے دشمن ہلاک کئے جائیں گے اور خدا تعالیٰ ان کے نام کو مٹاتا چلا جائے گا اور ان کی طاقت کو کم کرتا چلا جائے گا یہاں تک کہ ان کا وجود سکڑتا جائے گا اور ان کی شہرت گھٹتی جائے گی اور ان کے کاموں پر پر وہ پڑ جائے گا اور ان کی عزتیں خاک میں مل جائیں گی۔الفضل 25۔نومبر 1949ء صفحہ 3