رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 426
426 474 مارچ 1949ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک بڑا سا دالان ہے اور میں اس میں ڈنٹرپیل رہا ہوں میرے ڈنٹر پیلیتے ہوئے اوپر سے کچھ لوگ آگئے ہیں اور جیسے ظاہر میں ایسے موقع پر کچھ حجاب ہو تا ہے میرے دل میں کچھ حجاب پیدا ہوا لیکن میں ڈنٹر پیلتا رہا۔اس رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ سلسلے کے سامنے پھر کوئی اہم کام آنے والا ہے جس کے لئے تیاری کی ضرورت ہے۔الفضل یکم اپریل 1949ء صفحہ 2 21۔اپریل 1949ء 475 فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک شخص اس طرح کھڑا ہے جیسے حضرت مسیح کی صلیب پر تصویر لٹکی ہوئی ہوتی ہے۔میں نے اس کے پیٹ پر پستول کا فائر کیا اور اس کے پیٹ کے عین وسط میں گولی لگی۔پھر دوسرا فائر کیا تو گولی اس کے پیٹ کے وسط سے ذرا نیچے لگی اس کے بعد میں نے دیکھا کہ ایک شخص جو اس کے ساتھ تعلق رکھتا ہے یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ اس کا دشمن ہے یا دوست۔میں اس کو پکڑ کر ایک طرف لے گیا اور اس کے سر کی پشت پر پستول کا فائر کیا۔گولی اس کے سر کے پچھلے حصہ پر لگی اور اس کے سر میں سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا اس کے سر میں بھس بھرا ہوا ہے۔پستول چلنے کی آواز وغیرہ اس طرح کی نہیں ہے جس طرح مادی پستول کی ہوتی ہے بلکہ وہ کوئی معمولی قسم کی چیز معلوم ہوتی ہے۔الفضل 5۔اپریل +1949 476 21 اپریل 1949ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک غیر مبائع ہے اس سے میں گفتگو کر رہا ہوں اور اس وقت میں یہ کہہ رہا ہوں کہ تم نے کہا تھا کہ پچاسی فیصدی آدمی ہمارے ساتھ ہیں لیکن پھر بھی خدا تعالٰی نے ہمیں فتح دے دی اس پر وہ کہتا ہے کہ پچاسی نہیں ہم نے پچپن کہا تھا میں نے اسے کہا پچپن ہی سی بہر حال کثرت کے تم مدعی تھے۔الفضل 5۔اپریل 1949ء صفحہ 3