رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 413
413 والسلام قضائے حاجت فرمایا کرتے تھے۔میں اس میں ہوں اس میں اسی طرح کی لکڑی کی چوکی بنی ہوئی ہے اور اس کے نیچے پاخانہ کا پاٹ پڑا ہوا میں اس کے اوپر بیٹھا ہوں گویا قضائے حاجت کر رہا ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاخانہ جو آیا وہ پتلا سا ہے پھر وہ کچھ پھیل بھی گیا ہے اور چوکی کے کناروں پر بھی کچھ گرا ہے جب میں نے طہارت شروع کیا تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ جیسے میں ٹیڑھا ہو گیا ہوں اور چوکی سے نیچے گرنے لگا ہوں ٹیڑھا ہونے سے وہ پاخانہ جو چوکی پر گرا تھا میری سلوار کے ایک حصہ کو لگ گیا جب میں سنبھلنے لگا تو دوسری طرف زیادہ جھک گیا اور دوسری طرف کے پاجامہ کے حصہ کو کچھ پاخانہ لگ گیا اس پر میں نے پانی کے لوٹے سے پاخانہ کو دھویا۔اس وقت میں ڈرتا ہوں کہ شاید لوٹے میں اتنا پانی نہ ہو جس سے میں پاجامہ کو صاف کر سکوں لیکن وہ پاخانہ بھی صاف ہو گیا اور میں نے طہارت بھی کرلی اور پھر بھی لوٹے میں پانی بچ گیا جس سے میں وضو کرنے لگ گیا اور اسی چوکی پر کھڑے ہو کر میں نے نماز شروع کر دی۔مشرق کی طرف میرا منہ تھا پاخانہ کی جگہ ایسی ہے کہ اگر مکان کو جنوب کی طرف کھینچا جا سکے تو وہ جگہ مسجد مبارک کے مغرب میں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور مولوی عبدالکریم صاحب نماز پڑھا کرتے تھے چلی جائے لیکن حقیقتاً درمیان میں کچھ کمرے ہیں اور پاخانہ کوئی تھیں بہتیس فٹ مسجد سے شمال میں ہے جس وقت میں نماز پڑھ رہا ہوں ایک نوجوان میرے دائیں اور دو نوجوان میرے بائیں آکر کھڑے ہوئے ہیں۔مجھے ایسا معلوم ہوا ہے کہ دائیں طرف کوئی نوجوان ہے بغیر داڑھی مونچھ کے اور بائیں طرف میاں غلام محمد اختر صاحب ہیں اور ان کے ساتھ پھر ایک داڑھی مونچھ کا نوجوان ہے اور ہم نماز پڑھ رہے ہیں اور نماز بھی باجماعت۔میں اس وقت سخت حیران ہوں کہ سجدہ کہاں کروں گا جس چوکی پر کھڑا ہوں اس پر تو پاخانہ گرا ہوا ہے اور میرے ساتھی جہاں کھڑے ہیں وہ طہارت اور پیشاب پاخانہ بننے کی جگہ ہے دائیں طرف کا نوجوان بے شک ایک چوکی پر ہے مگر وہ بھی پاخانہ کا حصہ ہے آخر گھبرا کر میں نے پاؤں کی طرف نظر کی تو مجھے یہ دیکھ کر سخت حیرت ہوئی کہ پاخانہ کی چوکی ایک بیٹھنے والی یا نماز کی چوکی میں بدل گئی ہے اور بالکل صاف ہے اسی طرح جس طرح فرش پر بائیں طرف کے دوست کھڑے ہیں وہ بھی بالکل خشک اور صاف ہے اور کوئی گندگی اس پر نہیں ہے اس پر میں نے نماز شروع کی۔قیام کے بعد جب رکوع کے لئے جھکا اور رکوع کر کے اٹھ تو کچھ بھنبھناہٹ