رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 411

411 بھی بس چلا اور جس جگہ بھی تمہارا زور چلا تم نے ہمارے آدمیوں کو مارا پس تمہارے جیسی بے مروت قوم دنیا میں اور کوئی نہیں۔پھر میں نے اسے کہا تم اپنی موجودہ حالت پر خوش نہ ہو۔ایک زمانہ آنے والا ہے جب ہندوستان میں کوئی ہندو نظر نہیں آئے گا جب میں نے یہ کہا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی بالا طاقت مجھ سے یہ الفاظ کہلوا رہی ہے۔اس پر خود میرے نفس نے مجھ سے سوال کیا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہندوستان میں کوئی ایک ہندو بھی باقی نہ رہے۔تب خواب میں ہی میں اس کا یہ جواب دیتا ہوں کہ اگر ہم خدا تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسلام کی زور شور سے تبلیغ کریں گے تو پھر سارے ہندو مسلمان ہو جائیں گے۔اس وقت ہندو اور مسلمان کی کوئی تمیز نہیں رہے گی اور سارے کے سارے ہندو مسلمان ہو جائیں گے۔اس کے بعد اس شخص نے کہا لیکھرام نے خواہش کی تھی اسے قادیان آنے کا موقع دیا جائے میں اس وقت خواب میں سمجھتا ہوں کہ لیکھرام قادیان کے مشرق کی طرف کی جگہ پر ہے اس کے بعد اس نے کہا کہ گورنمنٹ سوچ رہی ہے کہ اسے قادیان میں آنے کا موقع دے یا نہ دے۔اس وقت اس نے کہا یا میرے دل میں خیال گذرا کہ لیکھرام ایک دفعہ قادیان آیا تھا اور اس نے مشرق قادیان میں ایک تقریر کی تھی جب اس نے کہا کہ لیکھرام قادیان آنے کی خواہش رکھتا ہے تو میں نے اسے جواب میں کہا کہ یہ معاملہ حکومت وقت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے وہ جو چاہے کرے لیکن معا مجھے خیال آیا کہ اسے تو مرے ہوئے پچاس سال گذر چکے ہیں تب میں اسے کہتا ہوں دیکھو پچاس سال ہو چکے جب وہ مارا گیا تھا اور تم اس کا اب ذکر کر رہے ہو اور پھر میں نے اسے کہا کہ جس لیکھرام کا تم ذکر کر رہے ہو اس کی عمر کیا ہے۔پچاس سال سے اوپر ہے یا پچاس سے نیچے۔اس نے کہا پچاس کے قریب ہے جب اس نے کہا لیکھرام کی عمر اس وقت پچاس سال کے قریب ہے تب میں کہتا ہوں اگر ہندو قوم یہ بھی کہہ دے کہ لیکھرام مارا نہیں گیا تھا بلکہ حملہ سے بچ گیا تھا تب بھی اس وقت اس کی عمر نوے سال سے اوپر ہونی چاہئے اور تم کہتے ہو کہ اس کی عمر پچاس سال سے نیچے ہے معلوم ہوتا ہے دنیا کو دھوکا دے کر کوئی اور آدمی کھڑا کر دیا گیا ہے جس کا نام لیکھرام رکھ دیا گیا ہے یہ کیا چالا کی ہے معلوم ہوتا ہے ہندو قوم سمجھتی ہے ہم اس طرح ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا لیکھرام کھڑا کر دیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ لیکھرام زندہ ہے ورنہ خدا کی پیش گوئی کے مطابق تو وہ مارا جا چکا ہے اور یہ صرف مصنوعی نام