رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 400 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 400

400 دوسری مستورات سے باتیں کرتے ہوئے جس طرح استاد اپنے شاگرد کو بتلاتا ہے ایک فقرہ کہا۔مجھے افسوس ہے کہ وہ فقرہ مجھے یاد نہیں رہا مگر اتنا یقینی طور پر یاد ہے کہ اس میں مہاراجہ پٹیالہ کا ذکر آتا تھا حدیث کی روایت اور اس حوالہ کی تشریح کرتے ہوئے آپ گھاس دکھا کر فرماتے ہیں کہ اس سے مہاراجہ پٹیالہ کے متعلق یہ بات نکلتی ہے گویا حدیث کی کوئی روایت ہے جس کا تعلق گھاس سے ہے اور اسی وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے وہ گھاس پیدا کیا جاتا ہے اور حضرت خلیفہ اول فرماتے ہیں کہ اس سے مہاراجہ پیالہ کے متعلق یہ بات نکلتی ہے خواب میں تو مجھے یاد تھی عمر اٹھنے پر میں بھول گیا۔فرمایا : بهر حال نور الدین نام بڑا اچھا ہے یعنی دین کا نور۔امتہ القیوم امتہ العزیز اور مریم صدیقہ بھی بڑے اچھے نام ہیں۔بخاری شریف کا پڑھانا بھی بڑا اچھا ہے گو آخر میں جو نتیجہ نکالا گیا تھا وہ یاد نہیں رہا۔مگر اتنی تعبیر تو بہر حال واضح ہے کہ دین کا نور پھر زندہ کیا جائے گا۔الفضل 10۔اکتوبر 1947ء صفحہ 2-1 28 اکتوبر 1947ء فرمایا : مجھے الہام ہوا کہ 443 إِنَّهُمْ أَنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ وہ ایک ایسا گروہ ہے جو تکلف سے نیکی ظاہر کرتا ہے یعنی وہ نیک تو نہیں لیکن وہ دعوی خیر کا دعوی تقویٰ کرتا ہے۔الفضل 11۔نومبر 1947ء صفحہ 1 30۔اکتوبر 1947ء 444 فرمایا : دوسرا الہام کل ہی ہوا جو تجد سے کچھ دیر پہلے مجھ پر نازل ہوا اس کے الفاظ یہ تھے کہ ذلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ قادیان کے متعلق ہی میں دعا کر رہا تھا کہ یکدم یہ الہام میری زبان پر جاری ہوا اور پھر کافی دیر تک جاری رہا۔الفضل 11۔نومبر 1947ء صفحہ 2