رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 396
396 میں اپنے مبلغین کو جالندھر روانہ کرتا تھا اور کبھی لدھیانہ۔آج ہی میں نے ایک کشف دیکھا کہ میں عزیزم میاں ناصر احمد کو لدھیانہ بھیج رہا ہوں گویا ان کشفی نظاروں میں قادیان کے مشرقی پنجاب میں شامل ہونے کی طرف اشارہ تھا۔الفضل 5۔فروری 1948ء صفحہ 4 436 اگست 1947ء فرمایا : جب میں قادیان سے یہاں آیا تو اس سے ایک دن پہلے جب کہ میں دعائیں کر رہا تھا میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے کہ اَغْرَ قُنُهُمْ یعنی ہم نے ان کو غرق کر دیا۔اس الہام کو اللہ تعالیٰ نے عجیب رنگ میں پورا کیا ہے۔آج ہی قادیان سے ایک دوست کا خط آیا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ 11۔ستمبر کو دشمن نے حملہ کی تیاری کی۔اللہ تعالیٰ نے بارش کے ذریعہ اسے روک دیا اس کے بعد ہر دوسرے دن عین اس وقت جب حملہ کی اطلاعیں آتی تھیں اللہ تعالیٰ بارش کے ذریعہ اسے پسپا کر دیتا رہا۔الفضل یکم اکتوبر 1947ء صفحہ 1 اگست 1947ء 437 فرمایا : انہی ایام میں ایک اور فقرہ میری زبان پر جاری ہوا کہ بَلَجَتْ آيَاتِي یعنی میرے نشانات روشن ہو گئے الفضل یکم اکتوبر 1947 ء صفحہ 1 438 25 ستمبر 1947ء فرمایا : رات بھی میں دعائیں کر رہا تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ مشرقی پنجاب کی حکومت نے ریڈیو پر اعلان کرایا ہے کہ مرزا صاحب ہمیں امرتسر کے مقام پر باہمی گفت و شنید کے لئے ملیں۔گو میں جانتا ہوں کہ جب کوئی شخص ایک حکومت سے نکل کر دو سری حکومت میں آجائے تو سیاسی قانون کے مطابق دوسری حکومت اسے بلانے کا حق نہیں رکھتی اور پہلی گورنمنٹ اس پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتی مگر خواب میں مجھے خیال گزرتا ہے کہ یہ حکومت کی طرف سے ایک حکم ہے جس کی مجھے تعمیل کرنی چاہئے مگر ساتھ ہی یہ خیال بھی آتا ہے کہ کہیں یہ بات دھوکا دینے