رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 35
35 جائیں ایسا نہ ہو کہ طوفان آجائے۔چنانچہ ہم کشتی سے اتر کر کنارہ کنارہ گھر کی طرف چل دیئے اور شیخ عبد الرحمان صاحب قادیانی کو کہا ہے کہ آپ کشتی پیچھے لے آئیں۔الفضل 8 - اپریل 1914ء صفحہ 24 53 $1914 فرمایا میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے بتا دیا ہے کہ قادیان کی زمین بابرکت ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک شخص عبد الصمد کھڑا ہے اور کہتا ہے۔مبارک ہو قادیان کی غریب جماعت تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی رہیں“ منصب خلافت صفحہ 33۔نیز دیکھیں الفضل 14۔مارچ 1944ء صفحہ 11 54 مئی 1914ء فرمایا : 18 یا 19 مئی کو آپ نے ایک شخص کی ناکامی اور نامرادی کے ایام کی خبر سنائی اور پھر چند روز بعد اس کے آثار شروع ہو گئے۔اسی طرح مرغابیوں کے شکار کے خواب میں جو اپنے ایک محب کی فتح مندی کی خبر تھی اس کی ابتداء بھی ہو چکی۔الفضل 17۔جون 1914ء صفحہ 1 غالبا مئی 1914ء 55 فرمایا : مجھے اس مکتوب کے لکھنے کی تحریک ایک رؤیا کی بناء پر ہوتی ہے اور چونکہ رویا کا پورا کرنا بھی مومن کا فرض ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اللہ تعالٰی نے عالم رویا میں جناب تک ایک امر حق کے پہنچانے کی جو مجھے تحریک فرمائی ہے عالم بیداری میں اس تحریک کو پورا کر دوں۔اس مکتوب میں جو جناب کی رفعت شان اور عام مخلوق کی بہتری کے خیال سے چھپوا کر جناب کی خدمت میں ارسال کیا گیا ہے اس خواب کا درج کرنا درست نہیں معلوم ہو تا ہاں اس قدر عرض کرتا ہوں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے جناب کو اس سلسلہ کے متعلق ایک مبسوط تقریر کے ذریعہ واقف کیا ہے اور جو کچھ میں نے جناب کو رویا میں کہا ہے اس کا ایک حصہ