رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 376
376 دوسرے نے بھی اس کے جواب میں آگ کا شعلہ نکالنا شروع کر دیا اور دونوں شعلوں کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں اس کے بعد کچھ اور بچھو پیدا ہو گئے ان کے قد بھی اسی طرح سات آٹھ گز کے قریب ہیں پھر وہ بھی آگے شعلوں سے لڑائی کرتے ہیں اس کے بعد کچھ اور چھو پیدا ہو گئے ہیں ان کے قد بھی اسی طرح سات آٹھ گز کے قریب ہیں پھر انہوں نے بھی آگ کے شعلوں سے لڑائی شروع کر دی اور ان کے شعلوں کا نظارہ نہایت ہیبت ناک تھا میں نے دیکھا کہ یکدم ایک بچھو نے پلٹا کھایا اور آدمی کی شکل اختیار کرلی اور اس نے اسی کمرہ کی طرف بڑھنا شروع کیا جہاں میں بیٹھا تھا میں گھبرا کر وہاں سے چل پڑا ہوں اس وقت مجھے پیچھے کی طرف سے آواز آئی۔معلوم نہیں کہ وہ فرشتے کی آواز ہے یا کسی اور کی۔قرآن پڑھو۔قرآن پڑھو۔اس آواز کے آتے ہی میں نے قرآن شریف بلند اور سریلی آواز میں پڑھنا شروع کر دیا۔میں نے محسوس کیا کہ میری آواز بہت سریلی اور بلند ہے اور میں جس طرف سے گزرتا ہوں میری آواز پہاڑیوں اور میدانوں میں گونج پیدا کر دیتی ہے گویا ساری دنیا میں پھیل رہی ہے اور جس کے کانوں میں وہ آواز پڑتی ہے وہ بھی قرآن کریم پڑھنے لگ جاتا ہے میں چلتا جا رہا ہوں اور قرآن کریم پڑھتا جا رہا ہوں چاروں طرف سے قرآن کریم پڑھنے کی صدائیں میرے کانوں میں آ رہی ہیں۔میری آواز کے بعد میں نے محسوس کیا کہ کوئی عورت بھی قرآن کریم پڑھتی ہوئی میرے پیچھے آرہی ہے یا ذکر الہی کر رہی ہے۔رستہ میں کئی ہاں آتے ہیں جن کے کمرے نہایت خوبصورت اور عالیشان ہیں اور ان کمروں میں خوبصورت گوچیں (COUCH) اور کرسیاں بچھی ہوئی ہیں۔میں رستہ چلتے ہوئے کسی چیز کو ایک طرف کر کے نہیں گزرتا بلکہ جو چیز رستے میں آئے اسے سیدھا پھلانگ کر گزرتا ہوں اور ادھر ادھر سے گزرنے کے لئے میں رستہ تلاش نہیں کرتا بہت بڑے بڑے ہال میرے رستہ میں آتے ہیں۔میں ان کے اندر سے ان کے سامانوں پر پاؤں رکھ کریا کو دکر گزر جاتا ہوں آخر ایک ایسی جگہ میں پہنچا ہوں جہاں ایک میدان ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہاں ایک باغ ہے جس میں میرا مکان ہے میرے پیچھے پیچھے وہ عورت بھی وہاں پہنچ گئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ جنت میں میرے ساتھ رہنے کے لئے آئی ہے وہ بہت ہی خوبصورت عورت ہے میں اس کی ٹھوڑی کو پکڑ کر کہتا ہوں کیا تم بھی جنت میں میرے ساتھ رہو گی۔اس نے کہا۔ہاں میں آپ کے ساتھ جنت میں رہوں گی میں نے اسے کہا کہ تمہیں