رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 34
34 دیا۔میں نے دیکھا میرے پاس ڈاکٹر محمد اسماعیل اور مولوی سرور شاہ اور چند اور لوگ بیٹھے ہیں (اسماعیل سے پایا جاتا ہے کہ اللہ نے دعا سن لی) الفضل 25۔مارچ 1914ء صفحہ 21 21-20 مارچ 1914ء 50 فرمایا : حضرت مولوی صاحب بیمار ہیں۔آخری دنوں کی حالت سے بہت بہتر حالت ہے۔میں کہتا ہوں مولوی صاحب کو دفن کر کے آئے تھے۔پھر خیال کرتا ہوں کہ جس طرح مسیح ناصری نے پیشگوئی کی تھی اسی طرح مسیح ناصری کے خلیفہ نے دوسرے خلیفہ کے متعلق بعض پیشگوئیاں کی تھیں یہ اس کے مطابق ہو رہا ہے۔الفضل 25۔مارچ 1914 ء صفحہ 2 51 23 مارچ 1914ء فرمایا : آج 23 - مارچ 1914ء کو آنکھ میں دوائی ڈال کر لیٹا تھا کہ غنودگی کے بعد دیکھا کہ ایک پروف میرے سامنے ہے۔میں نے دیکھا کہ اس میں ایک غلطی رہ گئی ہے اور ایک "ر" اس میں نہیں۔میں اسے درست کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ مولوی محمد اسماعیل صاحب نے پروف اچھی طرح نہیں دیکھا لوگ اعتراض کریں گے۔وہ غلطی اس آیت میں رہ گئی ہے۔" يَا نَارُ كُونِي بَرْداً وسلاماً " (الانبياء : 70 ) میں نے اسے درست کر دیا الفضل 25 - مارچ 1914ء صفحہ 2 52 غالبا اپریل 1914ء فرمایا : خواب میں دیکھا کہ ایک پانی کی نہر ہے اور اس میں نہایت شفاف پانی ہے کہ نیچے کی زمین صاف نظر آتی ہے اس نہر میں ایک تختہ لکڑی کا کشتی کے طور پر پڑا ہے اور میں اور سید حامد شاہ صاحب اور ایک بچہ جس کی عمر کوئی چار پانچ سال کی ہوگی یا اس کے قریب ہم تین اس پر بیٹھے ہیں اور شیخ عبد الرحمان صاحب قادیانی اس کو چلاتے جاتے ہیں اتنے میں میں نے کہا کہ چلو واپس گھر چلیں اور دیکھا کہ مغرب کی طرف سے سرخی نمو دار ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سخت طوفان ہے اور شاہ صاحب کو کہتا ہوں کہ کشتی تو شاید دیر سے سینچے چلیں ہم بیدل جلدی سے گھر پہنچ